(جیو ڈیسک)رواں مالی سال کے دوران روپے کی قدر 29 کرنسیوں کے مقابلے میں کم جبکہ تین کرنسیوں کے مقابلے میں بڑھ گئی۔)
کراچی: سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک روپے کی قدر امریکی ڈالرکے مقابلے میں تین روپے نوے پیسے، یورو کے مقابلے میں نو روپے پچہتر پیسے، پانڈ کے مقابلے میں پانچ روپے تیس پیسے کم ہوئی۔
اس دوران روپے کی قدر میں سب سے زیادہ کمی اومانی ریال کے مقابلے میں دس روپے انچاس پیسے ہوئی۔ جاپانی ین کے مقابلے میں روپے کی قدر اٹھارہ پیسے بڑھ گئی۔