اسلام آباد(جیوڈیسک)نگران وزیراعظم کے صدارت میں کابینہ کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے کابینہ سے خطاب میں کہا ہے کہ انتخابات کے روز سیکیورٹی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
خری مرحلے میں امیدواروں کی سیکیورٹی مزید بڑھائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غیر جانبداری یقینی بنانے کے لیے قانونی اور آئینی راستے اختیار کیے جائیں گے۔ کابینہ ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کاجائزہ لے رہی ہے۔
نگران وفاقی کابینہ کو گیارہ مئی کو چھتیس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور سی این جی کی فراہمی جاری رکھنے کے انتظامات سے آگاہ کیا جائے گا۔