لاہور(جیوڈیسک)ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر مریم نواز ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کے سامنے پیش ہوگئیں، عدالت نے آئندہ پیشی پر حاضری سے مستثنی قرار دیدیا، کہتی ہیں مسلم لیگ(ن) قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔
انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر مریم نواز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نذیر احمد کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ ذرائع سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہوں نے عدالت کو بتایا ہے کہ وہ اپنے والد کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔
ایسے میں مسلم لیگ (ن) کے ووٹرز اور سپوٹرز کی بڑی تعداد ان کے گرد جمع ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) اور خود وہ قانون کی بالادستی چاہتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر اپنا موقف واضح کیا۔
عدالت نے مریم نواز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں اپنے وکلا کے توسط سے جواب داخل کرانے کی ہدایت کی اور آئندہ سماعت پر حاضری سے مستثنی قرار دیدیا۔