کراچی(جیوڈیسک)پاکستان میں پہلے ٹائٹ گیس ذخیرے سے تقریبا 28 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار جولائی سے شروع ہو جائے گی۔پی پی ایل حکام کے مطابق ٹائٹ گیس پالیسی کے تحت پہلی مرتبہ ملک میں سجاول کے قریب ٹائٹ گیس کے دو کنویں کھودے گئے ہیں۔
جن میں 28 ملین مکعب فٹ گیس دریافت ہوئی ہے، حکام نے بتایا کہ گیس فیلڈ سے 50 کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن بچھانے کا کا م جاری ہے جسے جولائی تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے، حکام کے مطابق گیس کی حرارتی پیمائش 840 بی ٹی یو کے قریب ہے۔ ان دو کنوں کی کھدائی پچھلے سال جولائی میں شروع کی گئی تھی۔