انسانی سمگلروں نے حساس ادارے کے تین ملازمین کے عزیزوں کو اٹلی بھجوانے کے جھانسہ پر17لاکھ روپے سے محروم کردیا
Posted on May 4, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کمالیہ : انسانی سمگلروں نے حساس ادارے کے تین ملازمین کے عزیزوں کو اٹلی بھجوانے کے جھانسہ پر17لاکھ روپے سے محروم کردیا ایف آئی اے کے انسپکٹر ملزمان سے سازباز گرفتار تین ملزمان میں سے ایک ملزم کو چھوڑدیا ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
متاثرین کی ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام اور چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کے نام تحریری درخواستیں تفصیل کے مطابق انسانی سمگلروں فاروق خان ولد غلام رسول ،محمد محسن ولد محمد سلیم ، محمد رفاقت سلیم ولد محمد سلیم ساکنان سرائے عالمگیر گجرات نے اٹلی سپین بھجوانے کے لیے حساس ادارے کے ملازمین جن میں امجد خان ولد محبوب خان ساکن نوشہر ہ ، شوکت مسیح ولد سردار مسیح چک 311 تحصیل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ، عبدالعزیز ولد غلام علی شاہیانوالہ کلورکوٹ شامل ہے۔
عزیزوں کو اٹلی بھجوانے کے لیے آٹھ لاکھ 95ہزا رروپے شوکت مسیح سے دولاکھ چالیس ہز ارروپے عبدالعزیز ولد غلام علی سے چھ لاکھ روپے امجد خان ولد محبوب خان سے بٹور لئے متاثرین نے انسانی سمگلروں کے خلاف ایف آئی میں مقدمہ درج کرواکر تینوں ملزمان کو گرفتار کروایا۔
مگر ایف آئے کے انسپکٹر سرفراز علی اور کوثر حسین سب انسپکٹر ایف آئی اے گجرات نے تینوں انسانی سمگلروں کو گرفتارکرنے کے باوجود مدعیوں امجد خان ولد محبوب خان ساکن نوشہر ہ ، شوکت مسیح ولد سردار مسیح کے جعلی انگوٹھے لگاکرمحمدمحسن کو چھوڑد یا۔
انسپکٹر کوثر حسین نے گرفتار ملزمان سے تین لاکھ 55ہزارروپے بازیاب کروائے متاثرین کو دینے کی بجائے خود ہڑپ کرلئے متاثرین نے چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری اور ایف آئی کے اعلیٰ حکام کے نام دی گئی درخواستوں میں انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائی کرنے سمیت ایف آئی اے کے کرپٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔