عوامی نیشنل پارٹی کیسربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ہمارے قتل ہونے والے امیدوار کو سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔ تین لبرل پارٹیوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،باقی جماعتیں آزادانہ جلسے کر رہی ہیں۔ اسفند یار ولی نے اپنے امیدوار صادق زمان خٹک کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے باوجود الیکشن سے نہیں بھاگیں گے۔
انتخابات کے نتائج پر سوالیہ نشان ضرور لگے گا۔ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن ہمارے امیدوار کے قتل کی ذمہ دار ہیں۔ ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا ہے کہ این پی کے امیدوار صادق زمان خٹک کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے امیدوار کے قتل کی ایف آئی آر نگراں وزیر داخلہ ، وزیر اعلی سندھ اور الیکشن کمیشن کے خلاف درج کرائیں گے۔