الیکشن کمیشن نے آٹھارہ کروڑ بلیٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا ہے۔ جن کی ترسیل ملک بھر میں فوج کی سیکورٹی میں سی 130 طیاروں کے ذریعے سے کی جا رہی ہے۔ طیاروں کے زریعے بلیٹ پیپرز کے ہمراہ انتخابات میں استعمال ہونے والی دیگر اسٹیشنری کی اشیا کی ترسیل کا کام بھی جارہی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ہر حلقے میں ووٹرز کی تعداد سے پانچ فیصد اضافی بلیٹ پیپرز بھجوائے جائیں گے۔ جبکہ الیکشن کے عملے کی تربیتی پروگرام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔کل شام تک بلیٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے دس مئی تک ملک بھر میں قائم شدہ ہرحلقے میں ان بلیٹ پیپرز کو پہنچایا جائے گا۔