لاہور: 5 کلو نادر سکے انڈونیشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Nadar Coins

Nadar Coins

لاہور(جیوڈیسک)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اے ایس ایف حکام نے انتہائی نادر 5 کلو سکے انڈونیشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، سکوں کا تعلق محمود غزنوی اور قبل مسیح دور سے ہے۔

لاہور ائرپورٹ پر اے ایس ایف نے نوادرات کے سمگلر کو پانچ کلو نادر سکوں سمیت گرفتار کر لیا۔ خوشاب کا رہائشی نعیم سکوں کو انتہائی مہارت سے چھپا کر لے جا رہا تھا مگر سکینگ مشین نے اس کا پول کھول دیا۔

سکوں کا تعلق محمود غزنوی اور قبل مسیح دور سے بتایا گیا ہے جبکہ بعض سکے سات سے آٹھ سو سال پرانے ہیں۔ سکوں کی عمر کا تعین کرنے کے لئے انہیں محکمہ آثار قدیمہ میں بھیجا جا رہا ہے۔ سکوں کی انڈونیشیا میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔