امریکا(جیوڈیسک)امریکی تحقیقا تی ادارے (ایف بی آئی ) نے مطلوب ترین دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے. جس میں پہلی بار ایک خاتون کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ ایف بی آئی حکام کے مطابق کیوبا سے تعلق رکھنے والی پیسنٹھ سالہ خاتون کی گرفتاری پر بیس لاکھ ڈالر انعام رکھا گیا ہے۔
ایف بی آئی کے مطابق خا تون جوآن چیسیمرڈ نے انیس سو تہتر میں ایک پولیس افسر کو قتل کیا تھا۔ اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم وہ انیس سو اناسی میں نیوجرسی کے اصلاحاتی مرکز سے فرار ہوگئی تھی۔