اسلام آباد : شک کی بنیاد پر بیوی اور 8 ماہ کا بیٹا قتل، ملزم گرفتار

Islamabad Kaling

Islamabad Kaling

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد میں سنگ دل شخص نے محض شک کی بنیاد پر بیوی اور آٹھ ماہ کے بیٹے کو قتل کر دیا. پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم شبیر مانسہرہ کا رہائشی ہے۔

جو کافی عرصے سے اسلام آباد کے سیکٹر ایف سِکس ون میں ایک کوٹھی پر چوکیدار تھا۔ ملزم نے تعلقات کے شبے میں بیوی اور کمسن بیٹے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ ملزم نے واردات کے بعد خودکشی کی کوشش بھی کی۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔