امریکا (جیوڈیسک)امریکا نے پاکستان اور افغانستان کیلئے جمیز ایف ڈوبنز کو نمائندہ خصوصی مقررکر دیا ہے۔ امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری سے فون پر رابطہ کیا۔ امریکی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تاریخی انتخابات ہورہے ہیں۔
جان کیری کا کہنا تھا کہ جیمز ایف ڈوبنز کی مقرری سے پاکستان،افغانستان میں قیام امن ہوگا۔ جیمز ڈوبنز اس سے پہلے کوسوو میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سال دوہزار ایک میں وہ کابل میں بھی سفیر رہے چکے ہیں۔
طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد وہ پہلے افغانستان میں پہلے امریکی سفیر تھے۔ مارک گراسمین دسمبر میں پاکستان، افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی کے عہدے سے علیحدہ ہوگئے تھے۔