تحریک انصاف کے امیدوار راجہ یاسر سرفراز نے پیر شوکت کرولی ،علی ناصر بھٹی اور دیگر دوستوں کے ہمراہ علاقہ و نہار کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا
Posted on May 4, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
چکوال : تحریک انصاف کے امیدوار راجہ یاسر سرفراز نے پیر شوکت کرولی ،علی ناصر بھٹی اور دیگر دوستوں کے ہمراہ علاقہ ونہار کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ میانی،نورپور،سیتھی،وسنال، منارہ، اور چک مصری میں منعقدہ جلسوں میں شرکت کی۔ جبکہ چکرال چوآسیدن شاہ، ڈھوک گجر اور محلہ جعفر آباد میں کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔
عوام کی بڑی تعداد نے انہیں گیارہ مئی کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر راجہ یاسر سرفراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف گیارہ مئی کو کامیاب ہونے کے بعد اہل لوگوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی۔ اور یہ اہل لوگ وہ ہونگے جو نیا پاکستان بنانے میں تحریک انصاف کے مددگار ثابت ہونگے۔
راجہ یاسر سرفراز کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے اور گیارہ مئی کو عوام کی فتح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سالہا سال سے مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں اور گزشتہ دس سالوں میں تو انتہاء ہو کر رہ گئی ہے۔