حلقہ پی پی بیس سے امیدوار تحریک انصاف چوہدری علی ناصر بھٹی نے حلقہ کے مختلف دیہاتوں کے طوفانی دورے کیے
Posted on May 4, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
چکوال : حلقہ پی پی بیس سے امیدوار تحریک انصاف چوہدری علی ناصر بھٹی نے حلقہ کے مختلف دیہاتوں کے طوفانی دورے کیے میجر ریٹائرڈ سلطان اکبر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چوہدری علی ناصر بھٹی نے چکرال میں کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔
جہاں پر چوہدری اظہر چکرال بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں بھون،واہڈرے،منگوال،مرید،اور دیگر علاقوں میں چوہدری علی ناصر بھٹی نے کارنر میٹنگز سے خطاب کیا اور گیارہ مئی کو بلے پر مہر لگانے کی اپیل کی علی ناصر بھٹی نے تلہ گنگ روڈ پر تاجروں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی بھرپور حمایت حاصل کی۔
دریں اثناء محلہ ڈھوک فیروز میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ایاز امیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک بچانے کیلئے گیارہ مئی کو بلے پر مہر لگائیں اور تحریک انصاف کے نامزدامیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ ایاز امیر کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو ملک بچا سکتے ہیں