خیبر ایجنسی کی خبریں 4.05.2013
Posted on May 4, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
شراب وکباب کے محفل سجا کرتحصیل باڑہ کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی
خیبر ایجنسی : شراب وکباب کے محفل سجا کرتحصیل باڑہ کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔ حاجی امیر شاہ آفریدی۔ سابق ایم این اے اور حلقہ 46 سے ازاد امیدوار حمیداللہ جان افریدی نے پشاور کے شادی ہال میںشراب وشاب کے محفلیں سجا کر قبائیلی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ان خیالات کااظہارخدمت خلق کمیٹی کے چیرمین امیرشاہ آفریدی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بہت افسوس کا مقام ہے کہ تحصیل باڑہ کے عوام دھماکوںاور اپریشنوں کی وجہ سے غم سے نڈال ہیں لیکن حمیداللہ جان اور ان کے ساتھی مجروں کی محفلیں سجارہے ہیں جو کہ اسلام اور قبائیلی روایات کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باڑہ کے خواتین اور بچے بھوکے اور ننگے ہیں اورخیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے لیکن سابق ایم این اے کو ان غیریب اور مجبور لوگوں کی مدد کی بجائے مجرا کرنے والوں پر نوٹ نچاور کررہے ہیں ۔حاجی امیر شاہ آفریدی نے کہا کہ ایسے لوگوں کو عذاب الہٰی سے ڈرنا چاہیے کیونکہ اس طرح کے فحاشی وعریانی کے پروگراموں سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحصیل باڑہ میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار حمید اللہ جان آفردی ہے
خیبر ایجنسی : تحصیل باڑہ میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار حمید اللہ جان آفردی ہے۔حاجی سیدراسن آفریدی تحصیل با ڑہ سے تعلق رکھنے والے ہیں عمائدین حا جی شان اکبر ،ملک دین خیل ، حا جی قمبرآکا خیل،حاجی سیدراسن آفریدی قمرخیل اور محمد اسلم آفریدی سپاء نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا کہ مو جو دہ خراب حا لا ت اور تحصیل باڑہ میں بد امنی کے ذمہ دار سابق ایم این اے حمید اللہ جان آفریدی ہے جس نے اپنے ذاتی مفادکے لیے باڑہ میں بد امنی شروع کی ایک قبیلے کو دوسرے سے لڑانے میں کردار اداکیا جس کا فا ئدہ اس نے ترقیا تی فنڈز کی خورد برد اور باڑہ کے عوام کی نوکریاں بھیچ کر اپنے اثاثے بنائے جبکہ ترقیا تی کام صرف کا غذات میںکئے انہوں نے کہا کہ تحصیل باڑہ کے تمام قبیلے مل کر حمید اللہ جان سے اپنے حق کے پا ئی پا ئی کا حساب لیا جا ئیگا انہوں نے حکومت اور نیب سے مطالبہ کیا کہ حمید اللہ جان آفریدی کے اثاثوں کی چھان بین کر کے اس سے قبائیلوں کی لوٹی ہوئی رقم واپس لی جا ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھبی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا ہم نے قومی اسمبلی میں بھی قبائلی روایات کی پاسداری کی ہے
خیبر ایجنسی : کھبی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا ہم نے قومی اسمبلی میں بھی قبائلی روایات کی پاسداری کی ہے کتنے شرم کی بات ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی اور سینٹر کے مابین اس رقم کے تنازعے پرآج بھی جرگہ چل رہے ہیں۔حاجی محمد شاہ آفریدی تیراہ اور باڑہ سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی باعزت واپسی اور امن کی بحالی میرا مشن ہے ان خیالات کا اظہارحلقہ NA-46کے امیدوار حاجی محمد شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ تیراہ اور باڑہ سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی باعزت واپسی اور امن کی بحالی میرا مشن ہے نوجوانوں کو روزگار کے ذرائع فراہم کرنے کیلئے اگر حکومت نے اجازت دی تو باڑہ میں انڈسٹریل زون قائم کریں گے اور ابھی سرمایہ کاری کرکے پچاس ہزار سے زائد بے روز گار نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے ۔ انہوں نے الیکشن مہم کے دوران مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقاریب سے حاجی سید راسن کمر خیل، حاجی شان اکبر ملک دین خیل،حاجی اسلام بادشاہ قمبرخیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن باڑہ میں امن کا قیام ہے اور اس کیلئے وہ تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے جن سے امن قائم ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا اور کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دی ہم نے قومی اسمبلی میں بھی قبائلی روایات کی پاسداری کی ،میرے وقت میں سینٹ کے ووٹ کو فروخت نہیں کیا گیا نہ ہم نے کھبی اپنے ضمیر کا سودا کیا ہے۔ اور اگر کوئی یہ ثابت کردے کہ میں نے سینٹ ووٹ میں پیسے لئے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے بعد جو بھی قومی اسمبلی کا ممبربنا انہوں قبائیلی روایات کو پامال کرتے ہوئے سینٹ میں ووٹ کے خریدوفروخت کیلئے منڈیاں لگائیں اور کروڑوں روپے میں سینٹ کے ووٹ فروخت کئے حاجی محمد شاہ نے کہا کہ کتنے شرم کی بات ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی اور سینٹر کے مابین اس رقم کے تنازعے پرآج بھی جرگہ چل رہے ہیں۔انہوں نے تحصیل باڑہ کے عوام سے اپیل کی کہ ہیلمٹ کے نشان پر 11 مئی کو مہر لگاکر تحصیل باڑہ میں امن اور خوشحالی لے ائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابقہ ایم این اے حمیداللہ جان آفریدی نے دس برس حکومت میں رہتے ہوئے باڑہ کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا
خیبر ایجنسی : سابقہ ایم این اے حمیداللہ جان آفریدی نے دس برس حکومت میں رہتے ہوئے باڑہ کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔سینٹر حاجی خان افریدی، خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے موجودہ سنیٹراور مسلم لیگ کے رہنماء حاجی خان افریدی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت قائم ہوتے ہی باڑہ بازارکو کھول دینگے اور تحصیل باڑہ سے کرفیو کا خاتمہ کرکے فوجی اپریشن بند کردینگے۔ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو روز گارفراہم کرکے مستقبل کے معماروں کو تعلیم دلوانے کیلئے علاقے میں دانش پبلک سکول کھولینگے مسلم لیگ ن میں شمولیت باڑہ کے عوام کے مفاد میں کی باڑہ کے آمن کے قیام کیلئے جرگہ اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاپر بر قمبر خیل ٹیچر اور سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ باڑہ کی ترقی آمن سے مشروط ہے جب تک آمن قائم نہیں ہوتا باڑہ کے عوام ترقی نہیں کر سکتے انہوں نے سابقہ ایم این اے حمیداللہ جان آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے باڑہ کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا دس سال پارلمینٹ میں گزارنے کے باوجود کھبی بھی باڑہ کے عوام کیلئے مخلصانہ کوشش نہیں کی بلکہ اسلام اباد میں عیش کرتے رہے جس کے باعث آج وہ عوام کا سامنا نہیں کرسکتے 11 مئی کو باڑہ کے عوام اس کو مسترد کر کے حمیداللہ جا ن سے اپنا بدلہ لے لیںگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ میں شمولیت باڑہ کے عوام کے بہتری کے لیے کی انشاء اللہ تحصیل باڑہ میں عنقریب امن قائم ہو گا مسلم لیگ ن کی حکومت آئے گی تو دانش پبلک سکول باڑہ کے غریب عوام کوتعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کھولینگے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار دینگے انڈسٹری زون قائم کرینگے باڑہ تحصیل میں امن کے لئے ہر کسی کیساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کرینگے انہونے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں فاٹا میں کبھی آپریشن نہیں ہوا اور نہ ائندہ ہوگا نوازشریف کی قائدانہ صلاحیتیںہی فاٹا میں امن لاسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 46پر سہیل افریدی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں تاکہ اپ کا مستقبل روشن ہو جائے عمران افریدی مسلم لیگ فاٹا کے صدر فقیر محمد اور ایجنسی صدر ظاہر شاہ افریدی نے بھی خطاب کئے آخر میں سنیٹر حاجی خان افریدی نے ٹیچر اور سٹوڈنٹس یونین کے لئے 30ہزار کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باڑہ شلوبر میں مسلح شدت پسندوںنے فائرنگ کرکے حکومتی حمایت یافتہ سفید ریش کو قتل کر دیا
خیبر ایجنسی : باڑہ شلوبر میں مسلح شدت پسندوںنے فائرنگ کرکے حکومتی حمایت یافتہ سفید ریش کو قتل کر دیا جبکہ اکاخیل میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار تین شدت پسند جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیاسرکاری حکام کے مطابق باڑہ کے نواحی شلوبر کے علاقہ نو گزی بابامیں مسلح شدت پسند حکومتی حمایت یافتہ حاجی حیدر خان کے گھر میں داخل ہوئیاور انہوں نے ان کے بیٹے کو جو بجلی آنے پر ٹیوب ویل چالو کررہاتھا کو پکڑ کر ان کی آنکھوں پر پٹیاں بانھ دیں اور اس کے بعد حاجی حیدر خان کے کمرے میں دال ہوئے اور ان پر کلاشنکوفوں سے فائر کھول دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گئیواقعے کے بعد مسلح افراد نے ان کے بیٹے کی آنکھوں سے پٹی ہٹاکر انہیں جانے کی اجازت دی جب وہ کمرے میں داخل ہوئے تو کمرے میں ان کے وال کی نعش پڑی ہوئی تھی ۔دریں اثناء سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق باڑہ کے نواحی اکاخیل کے علاقہ من تالاب میں سیکورٹی فورسز نے موٹر سائیکل پر سوار چار شدت پسند جو کہیں جارہے پر فائرنگ کر دی جس سے تین شدت پسند شدید زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا جس کو شدت پسندوں نے اٹھا کر طبی امداد کیلئے نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وفاقی وزیر ماحولیات و امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 45 ، 46 حمید اللہ جان آفریدی نے کہا ہے کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں
خیبر ایجنسی: سابق وفاقی وزیر ماحولیات و امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 45 ، 46 حمید اللہ جان آفریدی نے کہا ہے کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، الیکشن کے بعد فصلی بٹیرے واپسی کی اڑان بھریں گے، قبائل کسی کے بہکاوئے میں آنے والے نہیں،ہمیشہ صحیح فیصلہ کیا اور اس بار بھی وہ حق اور سچ کا ساتھ دیںگے متاثرین کی باعزت طور پر وطن واپسی کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہوگا، منتخب ہوکر بجلی پانی اور سوئی گیس کی سکیمیں مکمل کرائوںگا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوہاٹ جرمہ میں تیراہ متا ثرین کے رجسٹریشن کیمپ کے دورے کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں قبائلی عمائیدین اور سماجی تنظیوں کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حمید اللہ جان آفریدی نے کہا کہ زبانی دعوئوںاور عمل میں بہت فرق ہوتا ہے آج جو امیدوار عوامی ہمدردی کے راگ الاپ رہے ہیں ان فرضی امید واروں کا تیراہ متاثرین کے اندراج میں کیا کردار ہے انھوں نے کہا کہ ان کی کاوشوں سے تیراہ کے ہزاروں متاثرین کی سخت رجسٹریشن کامرحلہ شروع ہو چکا ہے ۔انھوں نے کہا کہ جب تیراہ کے قبائل پرقیامت صغری برپا تھی اس وقت یہ فصلی بٹیرے کہاں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر 11 مئی کے بعد انتخابی امیدواروں کا کہیں نام و نشان نظر نہیں آئے گا اور پہلے کی طرح ہمارے دروازے ہمیشہ کے لئے قبائلی عوام کے لئے کھلے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوںکے عوام ووٹ کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور کسی ڈر خوف کے بغیر 11 مئی کو پولنگ اسٹیشنوں پر جاکر اپنے علاقوں کی ترقی اور آئندہ نسل کے خوشحال مستقبل کے حق میں فیصلہ دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بارہ سنگھا کا انتخابی نشان خیبر ایجنسی باڑہ اور لنڈی کوتل کی تعمیر و ترقی کی علامت ہے اور اس نشان پر مہر لگا کر دونوں حلقوںکے عوام مفادپرست اور ضمیر فروشوں کا قلع قمع کرکے انھیں واپسی کا راستہ دکھائیںگے۔