کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ ،دو افراد زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ کے الگیلانی روڈ پر جماعت اسلامی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ ،دو افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے الگیلانی روڈ پر جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر پر دستی بم پھینکا دیا۔

جس کے نتیجے میں دفتر میں بیٹھے دو افراد زخمی ہوگئے۔جن کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔ایک معمولی زخمی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا جبکہ دوسرے زخمی میراحمد کو ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے ۔جماعت اسلامی بلوچستان کے ترجمان اس حملے کی مذمت کی ہے۔