کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ پولیس نے کالعدم تنظیم کے 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ مشتبہ افراد کلی جیو میں موجود ہیں۔
جس پر سریاب پولیس نے ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پکڑے جانے والے افراد سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بھی بتایا جاتا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے، اہم انکشافات متوقع ہیں۔