کراچی(جیوڈیسک)کراچی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات ہیں، تاہم امید ہے کہ انتخابات کے روز امن وامان کی صورتحال بہتر رہے گی۔کراچی میں مختلف ترقیاتی منصوبے کے دورے کے بعد ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا شکار سیاسی جماعتوں کا آپس میں مل کر چلنا خوش آئند ہے۔
نگراں حکومت امن و امان کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کے باعث ترقیاتی کام تاخیر کا شکار ہوئے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کو بتایا گیا کہ ایئرپورٹ فلائی اوور دو سے تین ہفتوں میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔