آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے لئے بھارتی ٹیم کا اعلان

India Team

بھارت(جیو ڈیسک) کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تجربہ کار بیٹسمین گوتم گھمبیر اور آل رانڈر یووراج سنگھ کو ڈراپ کردیا گیا۔۔ ممبئی میں سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد بی سی سی آئی نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

ٹیم کی قیادت مہیندر سنگھ دھونی کریں گے۔ تجربہ کار اوپننگ بیٹسمین گوتم گھمبیر اور آل رانڈر یووراج سنگھ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ممکنہ تیس رکنی اسکواڈ میں شامل نہ کئے جانے والے سینئیر کھلاڑی وریندر سہواگ اور ہربجھن سنگھ بھی حتمی ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

روہت شرما، دنیش کارتک اور مرلی وجے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سریش رائنا، روہت شرما، رویندر جڈیجا، روی چندرن ایشون، عرفان پٹھان، امیش یادو، بھونیشور کمار، ایشانتھ شرما، امیت مشرا اور ونے کمار شامل ہیں۔ ایونٹ کے گروپ بی میں موجود بھارتی ٹیم اپنی مہم جوئی کا آغاز چھ جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کرے گی۔