خانیوال (جیو ڈیسک)خانیوال میں مخالف امیدوار کا جلسہ کرانے پرغریب محنت کش کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر مظاہرہ کیا۔ خانیوال: نواحی گاں کے رہائشی مقتول ظہور احمد کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور صوبائی اسمبلی پی پی 215 کے امیدوار فضل الرحمان کے بھتیجے ۔
عدیل احمد اور ان کے ساتھیوں نے ظہور احمد کو اپنے ڈیرے پر بلایا اور مخالف امیدوار کا جلسہ کرانے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مقتول کے ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر مظاہرہ کیا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کا موقف ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔