چوہدری شبیر احمد نے تھانہ ککرالی کے گائوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو حلقہ کی تقدیر بدل دینگے

کوٹلہ ارب علی خاں : امیداوار صوبائی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ PP-115 چوہدری شبیر احمد نے تھانہ ککرالی کے گائوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو حلقہ کی تقدیر بدل دینگے حلقہ کے ہر دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔

وہ یونین کونسل چڑیاولہ کے گائوں سلہ میں ہونے والی کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ پوری قوم میاں برادران کو ہی اپنا نجات دھندہ سمجھتی ہے اور وہ دن دور نہیں جب میاں برادران عوامی طاقت سے بر سر اقتدار آ کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔