تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کل 6مئی کو اسلام آباد میں بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے
Posted on May 5, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کل بروز پیر 6مئی کو اسلام آباد کے ہاکی گرائونڈ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کے بعد ملک میں ایک بڑی سیاسی تبدیلی آئے گی۔عوام چوروں اور لٹیروں کو منتخب کرنے کی بجائے محب وطن لوگوں کو منتخب کریں گے اور 11مئی میزائل کی فتح کا دن ہو گا۔
جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر کے مطابق تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ملک کے بے بس عوام تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے اسلام آباد کے ہاکی گرائونڈ میں ایک بہت بڑ ے اور تاریخی جلسہ سے خطاب کریں گے جس کے بعد ملک کے سیاسی حالات میں ایک بہت بڑی تبدیلی رونما ہو جائیگی۔