11مئی کا سورج لٹیروں ،ڈکووں اور ظالموں سے نجات کا دن ثابت ہوگا،ڈاکٹر غنچہ

تحریک تحفظ پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اور اسلام آباد کے حلقہ NA-49 سے قومی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 11مئی کا سورج لٹیروں ،ڈکووں اور ظالموں سے نجات کا دن ثابت ہوگا۔کھلاڑی ،مداری اور زرداری میزائل کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کو بھکاری بنانے والوں کا ساتھ ہرگز نہ دیا جائے جبکہ ہم اقتدار میں آکر اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ملک میں پھیلی دہشت گردی اور بے روزگاری کا خاتمہ کر کے ملک و قوم کے حقوق کی جنگ ہر میدان میں لڑیں گے۔

بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کو جلد ازجلد ختم کرکے روزگار کے نئے موقعے پیدا کئے جائیں گے تاکہ عوام کو خوشحال اور پاکستان کو ترقی یافتہ بنایا جاسکے۔