لوڈشیڈنگ کا عذاب ٹلانہ سوئی گیس سے چولہے جلے،لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لوڈشیڈنگ کا عذاب ٹلا نہ سوئی گیس سے چولہے جلے،لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،نگران حکومت بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام،تفصیل کے مطابق لالہ موسیٰ کے شہریوں کی پریشانیوںمیں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مسلسل کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ سوئی گیس نے بھی عوام کا ساتھ چھوڑ دیا اور لوگوں کے چولہے نہ جل سکے،بے روزگاری اور غربت کے ہاتھوں تنگ شہری کھانا پکانے سے بھی مجبور ہو گئے،شہریوں نے نگران حکومت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا تو وہ شدید احتجاج کریں گے۔

لالہ موسیٰ کی عوام کا کیا قصور ہے جو ان کو ذلیل و رسوا کیا جا رہا ہے،بچے کھانے اور پانی پینے کو ترس گئے ہیں حکمران اپنی روش بدل لیں ورنہ لالہ موسیٰ کے شہری سراپا احتجاج بن جائیں گے اور جی ٹی روڈ بند کر دیں گے،لالہ موسیٰ کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے۔