اسلام آباد(جیو ڈیسک)اسلام آباد نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب نے کہاہے کہ حملے صرف ایم کیوایم پر نہیں بلکہ جماعت اسلامی اورمسلم لیگ ن پربھی ہورہے ہیں۔ مخصوص مائنڈ سیٹ کو بدلنے میں وقت لگے گا ، انتخابات کیلئے فوج اور ایف سی بھی تعینات کی گئی ہے۔
کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ووٹر ز کا ٹرن آٹ اچھا ہوگا اور امن و امان کی صورتحال پر نظررکھنے کے لیے آرمی اور ایف سی بھی تعینات کی گئی ہے۔کراچی میں ہونے والے دھاکوں میں مماثلت پائی گئی ہے ۔
ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیے جانے دھماکے ایک جیسے تھے۔ امن وامان کی صورتحال پر حکومت کی گہری نظر ہے، وفاقی حکومت سول آرم فورسز کو مدد فراہم کرے گی اور انتخابات میں آرمی اور ایف سی بھی تعینات کی گئی ہے۔