کوئٹہ :مذاکرات کامیاب،اساتذہ انتخابات میں فرائض انجام دینے پر راضی

Quetta

کراچی (جیو ڈیسک)کراچی نگراں وزیراعلی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی سے آل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد ایسوسی ایشن نے انتخابات میں ڈیوٹیز دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے نگراں وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کی۔ کامیاب مذاکرت کے بعدآل گورنمنٹ ٹیچرز اسیوسی ایشن نے انتخابات کے بائی کاٹ کافیصلہ واپس لے لیا۔ جبکہ نگراں وزیراعلی نے سیکرٹری تعلیم کو اساتذہ کے تسلیم شدہ مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔