منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری الیکشن کے خلاف مہم کو تیز کرنے اور 11 مئی کو دھرنوں کی قیادت کے لئے لندن سے پاکستان روانہ ہو گئے۔لندن سے روانگی سے قبل ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرا لقادری کا کہنا تھا کہ 11 مئی کو ملین کی تعداد میں لوگ دھرنوںمیں شریک ہو نگے۔
کرپٹ نظام کے خلاف ووٹ ہو گا۔ کسی کو ووٹ ڈالنے کے لئے زبردستی نہیں روکا جائے گا۔ 11 مئی کو پورے پاکستان میں دھرنا دیا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا وہ تمام دھرنوں کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔ دھرنا پولنگ اسٹیشن سے دور دیا جائے گا۔