ملتان کور سے فوجی دستے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کو روانہ

Troops

Troops

ملتان(جیوڈیسک)ملتانانتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ملتان کور سے پاک فوج کے دستے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے لئے روانہ کر دیئے گئے ہیں۔انتخابات 2013 میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فوجی دستے روانہ ہو گئے۔

جو ملتان سمیت مظفر گڑھ، راجن پور، خانیوال، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں سول انتظامیہ کی مدد کریں گے اور کوئک رسپانس فورس کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ پاک فوج کے یہ دستے 12 مئی تک تعینات رہیں گے اور حساس پولنگ اسٹیشنز کو اپنے کنٹرول میں رکھیں گے۔