چین اور بھارت نے ہمالیہ سے فوجی پیچھے ہٹانا شروع کردیے

Military

Military

نئی دہلی (جیوڈیسک)بھارت اور چین نے ہمالیہ کے متنازع سرحدی علاقے سے اپنے فوجی پیچھے ہٹانا شروع کردیے ہیں، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تناو میں کمی ہوئی ہے۔

چین اور بھارت میں50سال سے سرحدی تنازع ہے اور گزشتہ ہفتوں سے دونوں ملکوں کی فوج یہاں آمنے سامنے تھیں۔ ایک بھارتی اہلکار کے مطابق فوجیں دونوں ملکوں کے سرحدی کمانڈوروں کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے تحت ہٹائی جارہی ہیں۔