لاڑکانہ (جیوڈیسک)پیپلزپارٹی کی رہنما اور لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی امیدوار فریال تالپور نیکہا ہے کہ دہشت گرد دھماکے کرکے الیکشن کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنے گھنانے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے دو سو سات سے پیپلزپارٹی کی امیدوار فریال تالپور سے ملاقات میں فنکشنل لیگ کے متعدد رہنماں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر فریال تالپر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سمیت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کے حق میں ہیں۔ پیپلزپارٹی نے الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کا اپنا وعدہ پورا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں اورتوقع ہے کہ نگران حکومت امن وامان کی صورتحال پر قابو رکھے گی۔
پیر آف گولڑہ شریف پیر سید معین الحق گیلانی نے فریال تالپور کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ ایوان مہرعلی شاہ سے جاری اعلامیہ میں پیر آف گولڑہ شریف نے مریدوں اور معتقدین کو لاڑکانہ کی نشست پر فریال تالپور کی بھرپور حمایت اور تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔