موضع پلاہوڑی میں مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی 115 کے نامزد اُمیدوار چوہدری شبیر رضا کوٹلہ کے انتخابی جلسہ کا انعقاد
Posted on May 6, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
ملکہ (عمر فا روق اعوان سے )موضع پلاہوڑی میں مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی 115 کے نامزد اُمیدوار چوہدری شبیر رضا کو ٹلہ کے انتخابی جلسہ کا انعقاد ،جو شیلے کا رکنوں نے موٹر سائیکل کی ریلی ،ڈھول کی تھاپ پر رقص اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے والہا نہ استقبال کیا ۔تفصیلات کے مطابق موضع پلاہوڑی میں چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور چوہدری شبیر رضا کوٹلہ کی حمایت میں شاندار سیاسی اکٹھ کیا گیا۔
چوہدری شبیر کوٹلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ الیکشن آپ کی آ نے والی نسل کا الیکشن ہے اس الیکشن میں اپنے ووٹ کا صحیح طریقے سے استعمال کریں ۔آج آپ دیکھ سکتے ہیں اس زرداری نے چوہدریو ں سے مل کر پوری قوم کو اندھیروں میں ڈبو دیا ہے ۔ان نام نہاد حکمرانوں نے ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ و بر باد کرکے رکھ دیا ہے ۔غریب آدمی روٹی کے نوالے کو تر س رہے ہیں۔
اگر آپ نے اب بھی ٹھیک فیصلہ نا کیا تو پھر زرداری جیسا ظالم اور لا دین حکمران آپ پر دوبارہ مسلط ہو جائے گا اور اس کا ذمے دار اور کوئی نہیں ہوگا صرف اور صرف آپ ہوں گے ۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ پانچ سال میں اس ملک سے ہونے والی نا انصافیوں کا بدلہ لیا جائے ،ملک میں اسلامی نظام رائج ہو ،پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہوں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ اقتدار کے ایوانوں میں غالب زرداری اور چوہدریوں جیسے لٹیرے لوگوں کا اختساب ہو تو اللہ تعالی نے مو قع آپ کے ہاتھ میں دے دیا ہے گیا رہ مئی
کو شیر پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کو اقتدار دو تو پھر دیکھو کہ ہماری زندگی کے اندھیرے کس طرح ختم ہونگے ۔اُنہوں نے کہا کہ آج میاں نواز شریف کا راستہ روکنے کے لیے عمران خان کو لایا جا رہا ہے۔
اگر آپ غور کریں تو عمران خان ،زرداری اور چوہدری سبھی ایک زبان بولتے ہیں یہ صرف میاں نواز شریف کا ووٹ تقسیم کر نے آئے ہیں ۔ اُنہو ںنے کہا کہ گیا رہ مئی کا دن شیر کی کامیابی کی نو یدلے کر طلوع ہو گا انشااللہ ایک نیا پاکستان تعیر ہو گا ۔اکٹھ میں میں معر زین پلاہوڑی سمیت علاقہ بھر سے لوگوں نے بھرپور شرکت کی ۔چوہدری سجاد اکبر ،بائو محمد الیاس ،ملک غلام مصطفی ملکہ ، صوبیدار محمد اقبال پلاہوڑی ، ملک ارشاد سدکال۔
ملک ثنااللہ ملکہ ، چوہدری جاوید صادق مہر ،چوہدری عابد شریف ، راجہ شیر افضل بدھ چک ، راجہ رئیس نمبردار ، ماسٹر محمد افضال پلاہوڑی ، چوہدری محمد خان چنوں ، ملک مطیع اللہ ، ملک افتحار احمد ملکہ ، چوہدری فاران شفیع ، علی المرتضی اعوان، چوہدری ساجد ملہی،صوبیدار بشیر احمد اور دوسر ے افراد شامل تھے۔