ملک میں انتخابی تیاریوں کے ساتھ ساتھ وزارت خزانہ میں بجٹ سازی کا کام بھی زورں پر ہے۔وزرات خزان محصولات میں اضافے کے لئے سیلز ٹیکس میں اضافے پرغور کررہی ہے۔ ہمیشہ کی طرح فیڈرل بورڈ آف ریونیورواں مالی سال بھی محصولات وصولی کا ہدف حاصل نہیں کرسکے گی۔اس ضمن میں ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے اربوں روپے کے ریفنڈز روک لئے ہیں۔
جولائی تا اپریل ریفنڈز ادائیگی میں سینتیس فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب وزارت خزانہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولی میں اضافے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے جس میں سیلز ٹیکس کی شرح کو سولہ فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد کئے جانے کی تجویز بھی شامل ہے۔