پاکستانی قیدی پر حملے کیخلاف آج دنیا بھر میں یوم سوگ

Sanaullah

Sanaullah

پاکستان(جیوڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی درخواست پر بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی ثنا اللہ پر سوچی سمجھی سازش کے تحت قاتلانہ حملے کے خلاف آج ریاست جموں وکشمیر کے دونوں اطراف پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت پوری دنیا میں یوم احتجاج ملی بیداری کے ساتھ بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔

زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا پاکستانی قیدی ثنا اللہ پر قاتلانہ حملے کے خلاف انسانی ہمدردی اور بڑھتی ہوئی بھارتی دہشت گردی پر عالمی توجہ مرکوز کرنے کے لیے آج تمام ضلعی تحصیل سٹی مقامات پر احتجاجی جلسے جلوس ریلیاں نکالی جائیں گی۔

شرکا پیدل مارچ کرکے اقوام متحدہ کے مشن دفاتر کے سامنے دھرنہ دینے کے بعد بھارتی دہشت گردی کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام احتجاجی میمورنڈم پیش کریں گے۔