گجرات کی خبریں 5.05.2013
Posted on May 6, 2013 By Noman Webmaster گجرات
روٹی ختم پیسہ ہضم، شہباز شریف کے تنور سکیم میں گھپلے سے آڈٹ والے بھی پریشان : چودھری پرویزالٰہی
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و قومی اسمبلی کے امیدوار چودھری پرویزالٰہی نے تنور سکیم کی آڈٹ رپورٹ میں 30 ارب روپے کے کرپشن سکینڈل کی تصدیق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی ختم پیسے ہضم، شہباز شریف نے ایسا کام ڈالا ہے کہ آڈٹ والے بھی پریشان ہیں، ہم نے ہمیشہ عام آدمی کا سوچا اور کام کر کے بھی دکھایا، عوامی خدمت کے ہمارے تاریخی کام بول بول کر کہہ رہے ہیں کہ کارکردگی کو ووٹ دیں۔ وہ گجرات کے علاقہ جمال پور میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جہاں ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سادات برادری کی اہم شخصیات سید ضمیر حسین شاہ اور سید امجد حسین شاہ نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے ان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب تمام سادات نے ہمارے ساتھ چلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر ملک یٰسین اعوان آف کشمیر پورہ، سید ضمیر حسین شاہ اور سید عظمت حسین شاہ نے خطاب کیا جبکہ سٹیج پر سید صغیر حسین شاہ، سید خرم شاہ، سید منیر شاہ، مواحد حسین، چودھری جاوید الٰہی، میاں عمران مسعود، ڈاکٹر خالد رحمان، سید امجد حسین، پیر فضیلت حسین شاہ، سید توحید شاہ، سید خادم شاہ اور سید سہیل شاہ موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں انتقام کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی یہ ہماری سیاست کا محور ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو مقدم جانا ہے، سید ضمیر حسین شاہ اور سید امجد حسین شاہ کی شمولیت سے اس علاقہ میں پاکستان مسلم لیگ مزید مضبوط پوزیشن میں آ گئی ہے، لوگوں کے جوش و جذبہ اور ان کی آنکھوں میں محبت اور سچائی سے نظر آتا ہے کہ گجرات پاکستان مسلم لیگ کا قلعہ ہے، الیکشن مہم کے دوران ایسے ایسے لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہوتے جا رہے ہیں جو کبھی ہمارے مخالف تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس جم غفیر پر میں سید شبیر حسین شاہ آف مدینہ کی مقدم برادری اور دیگر برادریوں کا بھی مشکور ہوں۔ چودھری پرویزالٰہی نے بطور چیف منسٹر اپنے ایڈوائزر مواحد حسین شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ نسلوں کے فائدہ کے کاموں بارے سوچتے تھے یہی وجہ ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں ہم نے عوامی فلاح کے ایسے کام کیے جو پاکستان میں پہلے نہیں تھے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ انشاء اللہ گجرات میں یونیورسٹی کے بعد اب انجینئرنگ یونیورسٹی بھی بنائیں گے جہاں پر تعلیم مفت ہو گی، پنجاب میں صفر کارکردگی والے ہمارے 1122 اور دیگر تاریخی کاموں جیسا کوئی کام بتا دیں، شہباز شریف نے پانچ سال گجرات یا پورے پنجاب کیلئے ایک منصوبہ بھی نہیں دیا، بطور چیف منسٹر میں نے سینکڑوں سکول، کالج بنائے اور ان کو اپ گریڈ کیا، شہباز شریف نے جو سکول کالج بند کیے ہم انشاء اللہ دوبارہ اقتدار میں آ کر یہ منصوبے دوبارہ شروع کریں گے۔ انہوں نے بچوں کو تعلیم سے دور کیا ہم ان کو مفت تعلیم دینے کیلئے دوبارہ سکولوں اور کالجوں میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی کارکردگی صفر ہے، تین تین بار حکمرانی کے باوجود بھی انہوں نے پاکستانی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا البتہ ان کے دور میں مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ، احتجاجی مظاہرے ہر روز کا معمول بن چکے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رئیس اعظم صابووال الحاج خان ملک ، چوہدری شوکت ملک کی ہمشیرہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں
گجرات (جی پی آئی) رئیس اعظم صابووال الحاج خان ملک ، چوہدری شوکت ملک کی ہمشیرہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ، مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مرحومہ کی نماز جنازہ صابووال میں پڑھائی گئی ، اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کل 7مئی بروز منگل صبح دس بجے صابووال میں ادا کی جائے گی ، دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ، نماز جنازہ میںچوہدری قمر زمان کائرہ ، چوہدری ظفر چیئرمین ، رضا علی متہ ، اعجاز فاروقی ، شجاعت زیب جوڑا ، چوہدری عمر گجر ، چوہدری جاوید گجر ، مولانا محبوب آف ناروے ، چوہدری عنصر دھول ، چوہدری آصف دھول ، چوہدری جابر ملک ، چوہدری سلیم اختر ، تحصیلدار حاجی ظفر اقبال ، حاجی عارف علی چک ، چوہدری مسعود اختر ایڈووکیٹ ، چوہدری ضیاء فوجی ، حکیم سید صابر علی شاہ ، ارشد مہدی ، چوہدری شکیل ، چوہدری شان ظفر ، چوہدری کاشف ، چوہدری عاشق حسین ، چوہدری جاوید گجر ، ڈاکٹر اظہر ، حاجی آصف محمود آف کنارہ ،چوہدری شہباز ، چوہدری مسعود گجر ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع گجرات نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر NA105پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا
گجرات (جی پی آئی) شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع گجرات نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر NA105پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ، سرپرست اعلیٰ شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات چوہدری منظور حسین وڑائچ کی رہائشگاہ پر شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات کا اہم اجلاس صوبائی نائب صدر علامہ محمد زمان حسین الحسینی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار تھے ، اس موقع پر ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی ، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امجد مرید حیدری ، ضلعی نائب صدر مولانا سید ناظم حسین جعفری ، ضلعی پریس سیکرٹری وقار الحسن ہیرا ، ضلعی ناظم جعفریہ یوتھ میر ثقلین اکبر ، ضلعی صدر جعفریہ یوتھ جواد الحسن ، علامہ سید الطاف حسین رضوی اور چوہدری احمد مختار کے ہمراہ سید عدیل عباس شاہ ، سید عقیل عباس شاہ اور دیگر احباب بھی موجود تھے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر علامہ محمد زمان الحسینی نے کہا کہ ہم قائد محبوب کے فرحان پر احمد مختار کے امیدوار NA105پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں ، ہماری تمام ضلعی یونٹس پیپلز پارٹی کو کامیاب کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی ، ہم پر امن قوم ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں امن قائم کیا جائے ، ضلعی سرپرست اعلیٰ چوہدری منظور حسین وڑائچ نے کہا کہ ہمارے کارکن نظریاتی طور پر کام کرتے ہیں ، اور قائد محترم کی ہدایت کے مطابق چوہدری احمد مختار کے شانہ بشانہ کام کریں گے ، ضلعی صدر سید الطاف عباس کاظمی نے کہا کہ بزرگوں کے حکم کے مطابق شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کیلئے مہم چلائے گی ، اس موقع پر چوہدری احمد مختار نے شیعہ علماء کونسل کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، اور کہا کہ ملت جعفریہ کبھی مجھے دور نہیں پائے گی ، میں ہمیشہ حق کا ساتھ دوں گا اور گیارہ مئی کو ہمیں کامیاب بنایا جائے گا ، ہم اس ملک میں امن کے قیام کیلئے کام کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ این اے 104میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواران کی انتخابی مہم چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں عروج پر پہنچ گئی ہے
گجرات (جی پی آئی) حلقہ این اے 104میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواران کی انتخابی مہم چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں عروج پر پہنچ گئی ہے ، گزشتہ روز چوہدری حسین الٰہی نے یونین کونسل فتح پور کے علاقوں مہسم ، خانووال ، فتح پور، شاہ پور ، پیرو شاہ یونین کونسل اور کسوکی ، مرزئی چ کے علاقوں کا انتخابی دورہ کیا ، اور بڑے بڑے انتخابی جلسوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اور علاقہ کے عوام کو پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے منشور سے آگاہ کیا ، تمام جلسوں میں نوجوانوں ، بزرگوں کا جم غفیر نے چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں متحد ہو کر 11مئی کو سائیکل کو کامیاب کروانے کا عہد کیا ، مہسم میں چوہدری رفاقت علی پرنس ، خانووال میں چوہدری سجاد مہر فتح پورمیں چوہدری ذوالفقار ، شاہ پور میں چوہدری لیاقت علی ، چوہدری محمد شہباز ، چوہدری محمد افضل ، اور پیروشاہ میں چوہدری عدنان نمبردار ، مہر محمد مبشر نے جلسوں کا اہتمام کیا ، چوہدری حسین الٰہی کو قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچایا گیا اور تاریخی استقبال کر کے ثابت کیا گیا کہ یونین کونسل فتح پور ، پیرو شاہ ، پاکستان مسلم لیگ کا گڑھ ہے ، اس موقع پر ملک آصف علی اعوان ، چوہدری افتخار احمد فرحان آف پڈھانہ ، چوہدری عدنان نمبردار ، چوہدری نصر آف روپووال ، چوہدری نثار بھی موجود تھے ، چوہدری مسعود ، مرزا عمران بیگ ، چوہدری عبدالرحمن آف سرائے ڈھنگ ، چوہدری صلاح الدین آف سرائے ڈھنگ ، چوہدری محمد محسن ، چوہدری شمشاد شبر آف نت ، محمد عثمان ، منصور ملنگی ، بلال وڑائچ ، صحافی محمد سجیل خان و دیگر افراد بھی چوہدری حسین الٰہی کے قافلہ میں شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ینگ جنریشن کے کمانڈر چوہدری حسین الٰہی کا مہسم پہنچنے پر چوہدری رفاقت علی پرنس کی قیادت میں پرتپاک استقبال کیا گیا اور چوہدری حسین الٰہی نے مہسم میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواران کی انتخابی مہم کیلئے الیکشن آفس کا افتتاح کیا ، اس موقع پر چوہدری لیاقت علی شاہ پور ، ملک آصف اعوان ، چوہدری محمد مسعود ، مرزا عمران بیگ ، چوہدری عبدالرحمن و دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسینی مشن کا علمبردار ہوں خدمت انسانیت میرا شعار ہے
گجرات (جی پی آئی)حسینی مشن کا علمبردار ہوں خدمت انسانیت میرا شعار ہے ، حق بات پہ ڈٹ جانا ہی انسان کو بلند کرتا ہے ، ان خیالات کا نوابزادہ غضنفر علی گل نے کالس ہائوس ڈوگہ شریف میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری عابد حسین کالس نوشاہی نے کیا ، صدارت ممتاز سماجی شخصیت چوہدری صفدر حسین کالس آف کوٹلہ قاسم خان نے کی بہت بڑے اکٹھ میں نون برادری ، کالس برادری ، کٹھانہ برادری ، چوہان برادری کے تمام افراد نے شرکت کی ، کالس ہائوس میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی ، خواتین کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی ، قاری عابد حسین کالس نوشاہی نے کہا کہ نوابزادہ غضنفر علی گل درد دل رکھنے والے انسان ہیں، کالس ہائوس آ کر انہوں نے ہمارا مان بڑھایا ہے ، ممتاز ثناء خوانِ مصطفی محمد نے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کیلئے سیاسی میدان میں آیا ہوں ، پارٹیوں کی سیاست نہیں کرنی
گجرات (جی پی آئی) دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کیلئے سیاسی میدان میں آیا ہوں ، پارٹیوں کی سیاست نہیں کرنی ، ہم سب ملکر محنت کریں ، نوجوان بھائی میرا ساتھ دیں تو گجرات کو بدلنے میں دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی ، ہم محبت ، اخوت ، خدمت اور تابعداری کا پیغام لیکر نکلیں ہیں ، تا کہ ہمارا پیار و خلوص دیکھ کر ہم سے دور رہنے والے بھی ہمارے پاس آ جائیں ، ان خیالات کا اظہار چوہدری حسین الٰہی نے کیا ، وہ گزشتہ روز مہسم ، خانووال ، فتح پور ، شاہ پور ، پیروشاہ ، کسوکی اور مرزئی چک میں بڑے بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 104کے ترقیاتی کام جو میرے علم میں لائے گئے ہیں ، انشاء اللہ آئندہ دور حکومت میں مکمل کروائوں گا ، خصوصاً حلقہ میںتعلیم بے روزگاری کے خاتمے کیلئے احسن اقدامات کرینگے ، نوجوان تعلیم یافتہ ہونگے ، تو نوکریاں ملیں گے اور روٹی کپڑا اور مکان کو حاصل کریں گے ، اگر معاشرہ تعلیم یافتہ نہیں ہو گا ، تو ترقی کا خواب ادھورا رہ جائیگا ، حلقہ این اے 104کے ہر گھر میں سوئی گیس اور بجلی فراہم کی جائے گی ، ہر گھر کے فرد کو نوکری دینگے ، گجرات کو ماڈل بنائیں گے ، شروعات حلقہ این اے 104سے کرینگے ، حلقہ کے عوام کسی دھوکہ میں نہ آئیں دونوں سیٹوں پر ووٹ سائیکل کو دیں سائیکل کامیاب ہو گی تو ترقی کا پہیہ چلتا رہے گا ، سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے کہا کہ علاقہ میں ہمیشہ ترقیاتی کام چوہدری برادران اور انکے نمائندئوں نے کروائے ہیں ، اہل علاقہ کے عوام کو گجرات کی ترقی و خوشحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں ، اب امتحان کا وقت آ گیا ہے ، اہل علاقہ کے عوام سائیکل پر مہریں لگا کر محبت اور پیار خلوص کا جواب پیار و محبت سے دیں ، اس موقع پر چوہدری لیاقت علی شاہ پور، چوہدری رفاقت علی پرنس ، ملک آصف اعوان ، مہر سجاد ، محبوب ربانی ، چوہدری عبدالرحمن آف سرائے ڈھنگ ، چوہدری ذوالفقار ، افتخار احمد فرحان آف پڈھانہ ، چوہدری شہباز ، چوہدری محمد افضل ، عدنان نمبردار ، چوہدری محمد نصر آف رپووال ، چوہدری نثار ، مہر مبشر ، چوہدری مسعود ، مرزا عمران بیگ ، چوہدری وقاص گجر ، چوہدری شمشاد شبر آف نت ، بلال وڑائچ ، منصور ملنگی ، محمد عثمان ، چوہدری صلاح الدین آف سرائے ڈھنگ ، چوہدری محمد محسن و دیگر افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یو سی 58 ڈنڈے مار میں تحریک انصاف کے امید وار محمد افضل اور سلیم سرور جوڑا کی حمایت میں عظیم الشان انتخابی اکٹھ ہوا
گجرات(جی پی آئی)یو سی 58 ڈنڈے مار میں پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 105 کے امید وار الحاج محمد افضل اور حلقہ پی پی 111 کے امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت میں عظیم الشان انتخابی اکٹھ ہوا ۔ جس میں علاقہ کے معززین نے بڑی تعداد میں انکا شاندار استقبال کیا ۔ کارنر میٹنگ ایک بڑے انتخابی جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ۔ جس میں خطاب کرتے ہوئے الحاج محمد افضل گوندل نے کہا کہ پاکستانی قوم اب با شعور ہو چکے ہیں ،اور وہ ان لیٹروں کے جھانسے میں نہیں آئیگی ۔ انشا ء اللہ تعالیٰ11 مئی کو حق سچ کی فتح ہو گی ۔ اور لوٹ مار کرنیوالے پیشہ ور سیاستدانوں کو عوام بری رد کر دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اگر کامیاب ہوا تو قومی اسمبلی میں ، سب سے پہلے رشوت دینے اور رشوت لینے والوں کیخلاف قرار داد منظور کرائونگا ، کیونکہ ملک کی سب سے بڑی تباہی رشوت اور کرپشن کی وجہ سے ہو رہی ہے ۔موجودہ دور میں مزدوروں کا نظام ختم ہو چکا ہے ،غریب ، غریب تر ہو رہا ہے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ جب ہم اسمبلی پہنچیں گے تو عوام کو ہم سے بد بو نہیں بلکہ خوشبو آئیگی ۔ انہوںنے کہا کہ روزانہ لاہور سے گجرات میں 30 لاکھ روپیہ آ رہا ہے ، جس سے ووٹ خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ مگر عوام 11 مئی کو اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے امید وار حلقہ پی پی 111 گجرات چوہدری سلیم سرور جوڑا نے اپنے خطاب میں کہا کہ چور اور کرپٹ اور پیشہ ور سیاستدانوں نے ووٹ خریدنے کیلئے بوریوں کے منہ کھول دیئے ہیں ، عوام سے میری اپیل ہے کہ وہ ان کرپٹ سیاستدانوں سے سب کچھ لیں ، مگر ووٹ پاکستان تحریک انصاف کو ہی دیں ۔ کیونکہ ان کے پاس لوٹ ہوا مال عوام کا ہے ۔ چوہدری سیلم سرور جوڑا نے کہا کہ آج انتخابی جلسوں سے یہ واضع ہو چکا ہے کہ گجرات پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے ، اور نوجوان ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں ۔اور انشاء اللہ تعالیٰ ملک میں 11مئی کے بعد تبدیلی ضرور آئیگی ۔ پاکستان تحریک انصاف تحصیل گجرات کے صدر عرفان سلیم بٹ نے کہا کہ قوم کو اب ایسا سسٹم نہیں چاہیے جہاں ڈاکٹر عافیہ جیسی ہماری بہنیں امریکہ کے حوالے کی جائیں ، انہوںنے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی 65 سے ملک میں باریوں کی سیاست کر رہی ہیں ، میرے قائد عمران خان نے انسانوں سے امیدیں وابستہ نہیں کیں ، بلکہ اللہ تعالیٰ سے امیدیں وابستہ کی ہیں ۔ پاکستانی یوتھ پر جوش ہے ، اور انشاء اللہ تعالیٰ 11 مئی کو یوتھ تبدیلی لائیگی ۔ اس موقع پر سابق صدر میجر (ر)خلیل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نے گجرات سمیت پورے ملک میں ٹکٹوں کا فیصلہ میرٹ پر کیا ہے ،اور ہمارے تمام امید واروں کا ماضی بے داغ ہے ، اور چوہدری سلیم سرور جوڑا ، الحاج افضل گوندل پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔انہوںنے کہا کہ 4 کروڑ یوتھ ملک میں تبدیلی لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریگی ۔ اس موقع پر ارشاد صراف ، مرزا سلیم صدیق ، ہاشم زیب جوڑا ، حسن خان جوڑا ، جمال جوڑا ، شجاع الرحمن ISF ، فیضان خالد بٹ ، شیخ عمران منیر اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یو سی 50 کالرہ کلاں کی سندھو برادری ، سدھڑ برادری ، ساہی برادری ، مہر برادری نے PTI کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا
گجرات(جی پی آئی)یو سی 50 کالرہ کلاں کی سندھو برادری ، سدھڑ برادری ، ساہی برادری ، مہر برادری نے پاکستان تحریک انصاف کے امید وار حلقہ پی پی 111 کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے ،اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ شمولیت کی تقریب کا اہتمام امجد ساہی ، عارف رمضان ساہی ، محمد ریاض سدھڑ ، محمد ادریس وڑائچ ، بلال احسان وڑائچ ، زیب رضا وڑائچ ، سرفراز چاند ، انکل توصیف ، محسن ریاض نے کیا ۔ انتخابی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے امید وار حلقہ پی پی 111 چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ آج یو سی 50 کالرہ کلاںکی برادریوں کی حمایت پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ کالرہ کلاں کے لوگ جس طرح میرے ساتھ پیار ، محبت کا اظہار کر رہے ہیں میں انکو یقین دہانی کراتا ہوں کہ میں11 مئی کے بعد انکے پیار سے بڑھ کر انکی خدمت کر کے ثابت کرونگا کہ میں چوہدری سرور جوڑا مرحوم کا بیٹا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں سونامی آ چکا ہے ، گجرات کے عوام پورے ملک کے عوام کی طرح تبدیلی چاہتے ہیں ، اور انشاء اللہ تعالیٰ وراثتی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو گا ۔ اس موقع پر عرفان سلیم بٹ نے کہا کہ تبدیلی آئیگی نہیں بلکہ آ چکی ہے ۔نواز ساہی نے کہا کہ اب عوام جھوٹے وعدے کرنے والوں کو مسترد کر دینگے ۔ قبل ازیں چوہدری سلیم سرور جوڑا جب کالرہ کلاں پہنچے تو انکا تاریخی استقبال کیا گیا ، آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کُری شریف میں راجہ ولایت خاں بھٹی کے ڈیرے پر سیاسی اکٹھ
گجرات (جی پی آئی )کُری شریف میں راجہ ولایت خاں بھٹی کے ڈیرے پر سیاسی اکٹھ ، چوہدری زبیر ٹانڈہ کا بھرپور اور تاریخی استقبال ،پھولوں کی پتیاں نچھاور ،تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز راجہ ولایت خاں بھٹی ، راجہ ریاض بھٹی راجہ اقبال بھٹی کے ڈیرے پر بہت بڑا سیاسی اکٹھ ہوا ۔ جس میں سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی آزاد امیدوار حلقہ پی پی 108چوہدری زبیر ٹانڈہ کا بھرپور اور شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی جبکہ بھٹی برادران اور دیگر برادریوں کے مختلف افراد نے چوہدری زبیر ٹانڈہ کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر چوہدری زبیر ٹانڈہ نے کہا کہ گجرات اور اسلام آباد میں رہنے والوں کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا ہوگا کیونکہ حلقہ کے عوام گیارہ مئی کو موسمی سیاستدانوں کو بری طرح مسترد کردینگے اور عوام کو چاہئے کہ گیارہ مئی کو کنگھا پر مہر لگا کر عوامی خدمت گار کو کامیاب کروائیں انشاء اللہ ہم منتخب ہو ، یا نہ ہوہمارا ساتھ آپ کے ساتھ رہے گا ،اور حلقہ کے عوام کبھی بھی مایوس نہ ہوگی ،دن ہو یا رات ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لیے تیار بیٹھے ہیں اس موقع پر راجہ ریاض بھٹی ، راجہ ولایت خاں بھٹی ، راجہ عنایت خاں بھٹی ، غلام محمد بھٹی ، ملک دوست علی سابق کونسلر ، راجہ اقبال بھٹی ، غلام حسین بھٹی اور دیگر افراد نے بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے چوہدری زبیر ٹانڈہ کی انتخابی مہم شروع کررکھی ہے انشاء اللہ گیارہ مئی چوہدری زبیر ٹانڈہ کی کامیابی کا دن ہوگا ۔اس موقع پر محمد مقصود بھٹی ، محمد خان بٹ، چوہدری نذر محمد ، ملک غلام قمرپہاڑیہ ، ملک ثمرعباس پہاڑیہ ، ملک محمد ارشاد پہاڑیہ ، مظہر حسین پہاڑیہ ، محمد ارشد بھٹی ، صوبیدار محمد اشرف آف ماڑی کھوکھراں ، ملک محمد یونس ، ملک محمد غنی آف رندھیر کھوکھراں ، قمر اقبال ماڑی کھوکھراں ، محمد رشید بھٹی ، راجہ ارشد بھٹی ، ظفراقبال چیمہ ، میاں محمد صادق چیمہ ، قمربوٹا چیمہ ، فضل حسین ، لیاقت حسین ، رحمت خان ، احمد خان سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
PTIامید وارNA105 محمد افضل گوندل اور PP111 سلیم سرور جوڑا کا شاہ حسین ، محلہ رنگپورہ میں شاندار استقبال
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے امید وار حلقہ این اے 105الحاج محمد افضل گوندل اور امید وار حلقہ پی پی 111 چوہدری سلیم سرور جوڑا کا محلہ شاہ حسین ، محلہ رنگپورہ میں شاندار استقبال ، انجمن تاجران کے صدر محمد انیس بھٹی، عرفان شاہ ، نائب صدر عمران شاہ ، محمد کلیم بھٹی ، سیٹھ زاہد صراف ، سید خرم شاہ ، شاہد بھٹی ، عادل بھٹی ، ڈاکٹر منصور ، ملک اعجاز ، ملک زبیر ، حاجی سردار ، مرزا عامر ، سہیل لودھی ، عاشق حسین ، میاں سرفراز ، حسیب اشرف چیمہ ، ساجد صراف ، چوہدری بدر الزمان ، شیخ عرفان شفیع موجود تھے ۔ الحاج محمد افضل گوندل ، سلیم سرور جوڑا نے فردا فردا تاجروں سے ملاقات کی ، جبکہ تاجروں نے زبردست استقبال کیا اور گل پاشی کی ، سیٹھ زاہد صراف کی رہائشگاہ پر انتخابی اکٹھ ہوا ۔جس میں خطاب کرتے ہوئے الحاج محمد افضل گوندل نے کہا کہ ملک میں تبدیلی عمران خان کے سواء کوئی نہیں لا سکتا ، کیونکہ وہ ایک سچا لیڈر ہے ۔ عوام موجودہ گھمبیر حالات سے نکلنے کیلئے عمران خان کو کامیاب کرائیں ۔ انہوںنے کہا کہ ڈرون حملوں ، بم دھماکوں اور بد امنی ، لوڈ شیڈنگ سے عوام کو ذہنی مریض بنایا جا رہا ہے ، مگر ہمارے قائد نے جو منشور پیش کیا ہے کامیابی کے بعد اس پر مکمل عمل درآمد ہو گا ، تعلیمی ایمرجنسی نافذ ہو گی ، پٹواری ازم کا خاتمہ ہو گا، لوگوں کو دہلیز پر انصاف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ آیا تو ہم نسلوں میں تقسیم ہو گئے مگر اب عوام کو جاگنا ہو گا اور 11 مئی کو بلے پر مہر لگا کر ایک نیا پاکستان بنانا ہو گا ۔ حلقہ پی پی 111 کے امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ بار بار جماعتیں بدلنے والے لوٹے نہیں بنٹے ہیں ، عوام انہیں بری طرح مسترد کر دینگے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم عمران خان کے ویژن کیوجہ سے اس کے ساتھ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ قوم سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرینگے ۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ عمران خان اس ملک سے غربت کے خاتمے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے میدان عمل میں آیا ہے اور ہمیں اور پوری قوم کو اس کا ساتھ دینا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ 11 مئی کے بعد چور ، لیٹرے ، سیاستدانوں کا کڑا احتساب کیا جائیگا ۔ نوجوان بے حس لوگوں کو جگائیں اور 11 مئی کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر ایک نئی تاریخ رقم کریں ۔تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف عرفان سلیم بٹ نے کہا کہ میرا قائد عمران خان کبھی عوام کو دھوکہ نہیں دیگا ،اور عوام اسکا ساتھ دیں ۔ محمد اینس بھٹی نے کہا کہ اب عوام روایتی سیاستدانوں کو کامیاب نہیں ہونے دیگی ۔ اس موقع پر زاہد محمود صراف اور ذوالفقار صراف نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ، جبکہ چوہدری اختر حسین جوڑا ، چوہدری پرویز اقبال ، چوہدری حسیب اشرف چیمہ ، چوہدری بدر الزمان ، کلیم بھٹی ، ساجد صراف ، شیخ عرفان شفیع نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز تاجر راہنما ذوالفقار صراف اور سیٹھ زاہد محمود صراف نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی
گجرات(جی پی آئی)ممتاز تاجر راہنما ذوالفقار صراف اور سیٹھ زاہد محمود صراف نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ۔ الحاج افضل گوندل اور چوہدری سلیم سرور جوڑا کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔ یہ اعلان انہوں نے یو سی 59 میں ایک بڑے انتخابی اکٹھ میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے گجرات میں ٹکٹوں کا بہترین فیصلہ کیا ہے اور ہم عمران خان کے ویژن سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ 11 مئی الحاج افضل گوندل اور چوہدری سلیم سرور جوڑا کی کامیابی کا دن ہو گا۔