کوئٹہ (جیوڈیسک)سرکاری سکولوں کی خواتین اساتذہ نے انتطامیہ کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد الیکشن بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔لائٹ فیمل ٹیچر ایسوسی ایشن اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان گل کے درمیان مزاکرات ہوئے جس میں خواتین کا نو نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا گیا۔
جس میں انہیں الکیشن کے دوران تخفظ فراہم کرنے اور ڈیوٹی کے دوران اخراجات کے مد میں نقد رقم کی ادائیگی کے مطالبات شامل تھے۔ مطالبات منظور ہونے کے بعد 11 مئی کو ڈیوٹی الیکشن بائیکاٹ کا جو فیصلہ کیا تھا اسے واپس لیتے ہوئے کہا ہے تمام اساتذہ اپنی ڈیوٹیاں انجام دے گئے۔