لاہور (جیوڈیسک)مسلم لیگ ن نے لاہور میں انتخابی ریلی کا انعقاد کیا۔ مریم نواز کہتی ہیں کہ لاہور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔ اناڑیوں اور کھلاڑیوں کو شکست دیں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزاد ی مریم نواز نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز جامعہ اشرفیہ میں خواتین کے کنونشن سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ناتجربہ کار لوگ مسلم لیگ ن کو لاہور میں للکار رہے ہیں۔
ان کو جواب دیں گے۔ رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کی قیادت میں جیل روڈ سے حلقہ این اے 122اور پی پی 147 ریلی نکالی گئی۔ جو چائنہ چوک، مال روڈ، بستی سیدن شاہ سے ہوتی ہوئی گڑھی شاہو پہنچی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار کہتے ہیں کہ ان کے مخالف امیدوار عمران خان کی شکست یقینی ہے۔
امیدوار مسلم لیگ ن ریلی میں شریک نوجوانوں نے شیر کے خوب نعرے لگائے اور امید کا اظہار کیا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔ ریلی کے شرکا نے مریم نواز کی قیادت کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی تقاریر کی وڈیوز بنائیں اور ان پر خوب پھول نچھاور کئے۔