پشاور(جیوڈیسک)کالعدم تحریک طالبان نے اساتذہ کو الیکشن میں ڈیوٹی دینے سے باز رہنے کی وارننگ دے دی ہے۔پشاور کے نواحی علاقوں سلمان خیل اور ماشو خیل میں کالعدم تحریک طالبان درہ آدم خیل کی جانب سے بعض اساتذہ کے گھروں میں پمفلٹ پھینکے گئے ہیں جن میں دھمکی دی گئی ہے۔
اساتذہ الیکشن کی ڈیوٹیوں سے دور رہیں ورنہ انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔ اردو زبان میں لکھے گئے پمفلٹ میں ٹی ٹی پی درہ آدم خیل کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے کہ عام لوگ بھی انتخابی عمل سے دو ر رہیں اور پولنگ سٹیشن بھی نہ جائیں۔