کوہاٹ اسپورٹس اور کراچی ککرز فائنل میں مد مقابل ہونگی
Posted on May 6, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں رحیم محمڈن اور اُسامہ اسپورٹس کے زیر اہتمام جاری آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کوہاٹ اسپورٹس نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد تجربہ کھلاڑیوں پر مشتمل خیبر مسلم کو پنالٹی ککس پر 6-7سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
میچ کے دوران دنوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا وقفے وقفے سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے کھیل کی خاص بات کوہاٹ اسپورٹس کے نوجوان گول کیپر عامر کا عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جنہوں نے خیبر مسلم کی جانب سے کئی تابڑ توڑ حملوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
شائقین سے دل کھول کر داد وصول کی پنالٹی ککس پر فاتح ٹیم کی جانب سے تنویر،دانش،طارق،لیاقت چائنا،میر افضل ،مشرف اور محمد شکیل نے بالکل دست نشانہ بازی کرتے ہوئے بال گول پوسٹ میں داخل کیا جبکہ خیبر مسلم کے سجاد ،عبدالحق ،اقبال ،عبدالوحید ،اطہر اور نوید اللہ ہی گول کرنے میں کامیاب ہوسکے ٹورنامنٹ کے دوسرے فائنل میں کراچی ککرزنے باآسانی کیماڑی محمڈن کو 4-0سے زیر کرکے فائنل میں پہنچ گئے۔
کراچی ککرز کی ٹیم نے میچ کے شروعات سے ہی کیماڑی محمڈن کو دبائو میں رکھا اور یکے بعد دیگرے ان کے گول پوسٹ پر حملے کئے جس کے نتیجے میں ان کے اسٹرائیکر کھلاڑی ذیشان تارا نے تین خوبصورت گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ ان کے سنیئر کھلاڑی فیصل مدنی نے ایک گول اسکور کیا اس طرح دونوں فاتح ٹیم فائنل میں
مد مقابل ہونگی سیمی فائنل کے پہلے اور دوسرے میچ کو نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر بولچ ،جاوید بنگش ،سعید خان ،طاہر قادری،اسد خان نے سپر وائز کیا۔
جبکہ میچ کمشنر کے فرائض شید افضل نے انجام دیئے ٹورنامنٹ میں کھلے گئے پہلے اور دوسرے سیمی فائنل میں مہمان خصوصی کفلٹن شاہین کے روح رواں با بو اور علاقے کے سماجی شخصیت حاجی اورنگزیب تھے جس نے کھلاڑیوں کا تعرف کرایا گیا۔