اسلام آباد(جیوڈیسک)چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین غیر قانونی احکامات ماننے کے پابند نہیں۔ سپریم کورٹ میں زیر تربیت سول سرونٹس کے وفد سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انیتا تراب کیس میں واضح کر دیا گیا تھا۔
سرکاری ملازمین سیاسی اثرورسوخ سے بالا تر ہو کر کام کریں۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ جمہوری معاشرے میں سول سرونٹس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ پولیس اور دیگر ادارے عوامی مشکلات دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔