پشاور: بڈھ بیر میں گرڈ اسٹیشن پر شدت پسندوں کا حملہ پسپا کردیا گیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں گرڈاسٹیشن پر شدت پسندوں کا حملہ پسپا کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پرپیر کی شام نامعلوم شدت شدت پسندوں نے حملہ کیا۔

ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرکے حملہ آوروں کو روکے رکھا اور پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی۔ پولیس کی کمک پہنچنے پر شدت پسند فرار ہوگئے، حملے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ملی۔