اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرویز مشرف فرار کیس کی سماعت آج ہوگی۔ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پوچھا کہ پرویز مشرف فرار کیس میں آئی جی اسلام آباد کے خلاف کیا۔
کارروائی کی گئی؟ بادی النظر میں عدالتی حکم کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف کارروائی کی رپورٹ آج پیش کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔