سیالکوٹ(جیوڈیسک)جموں کشمیر جیل میں بد ترین تشدد کا نشانہ بننے والے ثنا اللہ کے اہل خانہ کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی۔سیالکوٹ کے نواحی گاوں اورہ کے رہائش پذیر ثنا اللہ کے سالے شہزاد اور بھتیجے کو بھارت کا ویزا مل گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ضیغم نواز کے مطابق دونوں افراد کو ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ مہیا کرکے آج واہگہ بارڈر سے بھارت روانہ کیا جائے گا۔ ثنااللہ کے دونوں بیٹوں کے ابھی تک ب فارم بھی نہیں بنے اس لیے ان کے بیٹوں کی خواہش پر ان افراد کو بھارت روانہ کیا جا رہاہے۔اس طرح پاکستانی قیدی کی عیادت کے لیے ان کے اہل خانہ آج بھارت روانہ ہوجائیں گے۔