جھل مگسی(جیوڈیسک)بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افرادجاں بحق ہوگئے۔ نائب تحصیلدار جھل مگسی ارباب مگسی نے ذرائع کو بتایا کہ باریجاہ کے علاقے میں دو مسلح گروہوں کے درمیان معمولی تنازع پر فائرنگ کے نتیجہ میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ علا قے میں صورتحال کشیدہ ہے، لیویز اور انتظا میہ صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔