لاہور(جیوڈیسک)بھارتی قید میں تشدد کا نشانہ بننے والے پاکستانی ثنااللہ کی حالت بدستور تشویشناک ہے جبکہ اس کیرشتیداربھارت پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی قیدی ثنااللہ کیقریبی عزیز شہزاد اور کزن محمد آصف واہگہ بارڈر کیراستیبھارت گئیہیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار بھی انکے ہمراہ ہیں ۔بھارتی قیدیوں کیبہیمانہ تشدد کا نشانہ بننیوالی ثنااللہ کی عیادت کیلئے جانیوالوں کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت سے اپیل کریں گی کہ ان کیبھائی ثنااللہ کو پاکستان بھیجا جائے۔
موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ثنااللہ کیعزیزوں کو چندی گڑھ اور دہلی کا 15روزہ ویزہ ملا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ثنااللہ کے دو نوعمر بیٹے اپنے باپ کی راہ تک رہیہیں اور بھارتی حکومت کو انسانی ہمدردی کی بنا پراپنی ذمے داری ادا کرنی چاہئے اور ثنااللہ کو پاکستان بھیجوایا جائے۔