چین(جیوڈیسک)پینٹا گون کا کہنا ہیکہ چین نئی فوجی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے سائبر جاسوسی کررہا ہے۔چین کی فوجی ترقی کے حوالے سے امریکی کانگریس کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چین نے فوجی بجٹ میں دس اعشاریہ سات فیصد اضافیکے ساتھ ایک سو چودہ بلین ڈالر مختص کئے تھے۔
تاہم اصل اخراجات ایک سو پینتیس سے دو سو پندرہ بلین کے درمیان رہے۔ چین کی میری ٹائم فورسز کی متنازعہ علاقوں میں کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے نئی فوجی حکمت عملی کے لئے بیرونی اسلحہ سازوں پر انحصار کم کرتے ہوئے ریاستی سپانسرز تلاش کر لئے ہیں۔