صوابی(جیوڈیسک)صوابی میں قومی اسمبلی کے امیدوار شہرام خان کی گاڑی پر فائرنگ سے راہ گیر بچہ ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے،بدین میں نا معلوم افراد نے مسلم لیگ ن کے انتخابی کیمپ پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔صوابی سے سابق ڈسٹرکٹ ناظم اور این اے تیرہ سے امیدوار شہرام خان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی تاہم وہ محفوظ رہے۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے تینوں افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے ان کی عیادت کی۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
بدین کے حلقہ پی ایس انسٹھ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسماعیل راہو کے انتخابی دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا اور توڑ پھوڑ کی۔مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو زخمی کر دیا،اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ مخالفین اپنی شکست دیکھ کر حملے کر رہے ہیں۔