گجرات کی خبریں 06.05.2013

سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی امیدوار حلقہ این اے105اور سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود امیدوار حلقہ پی پی 111نے مسلم بازار ، چوک پاکستان ، موتی بازار کا دورہ کیا
گجرات (جی پی آئی)سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی امیدوار حلقہ این اے105اور سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود امیدوار حلقہ پی پی 111نے مسلم بازار ، چوک پاکستان ، موتی بازار کا دورہ کیا ، تاجر برادری سے فرداً فرداً انکی دوکانوں میں جا کر ملاقاتیں کیں ، چوک پاکستان میں چوہدری پرویز الٰہی اور میاں عمران مسعود کے قافلے کا محمد عالمگیر بوبی پہلوان ، خان شبیر خان ، سید انور علی شاہ ، ظہور احمد مغل ، عبدالقیوم خان ، شیخ سرفراز نے پرتپاک استقبال کیا ، تمام دوکانداروں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ، مسلم بازار پہنچنے پر تاجر برادری نے خان شبیر خان ، افتخار احمد شاکر کی قیادت میں تاریخی استقبال کیا ، مسلم بازار کے تاجروں نے اپنے قائدین پر زبردست گل پاشی کی ، مالائیں پہنائی ، مسلم بازار کے تاجروں کا تعارف خان شبیر خان ، بائو ظہیر حسین بٹ ، افتخار احمد شاکر ، محمد عالمگیر بوبی پہلوان ، سید انور علی شاہ و دیگر تاجر نمائندوں نے کروایا ، استقبال کرنے والے دوکانداروں میں حاجی محمد فیاض کھوکھر ، چوہدری محمد بشیر آف راوی کلاتھ ہائوس ، شیخ خالد ، خاور حسین ، شیخ محمد پرویز ، بائو پرویز قدیر و دیگر شامل تھے ، مسلم بازار کے تاجروں نے تاریخی استقبال کر کے ثابت کر دیا کہ تمام تاجر برادری پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے جھنڈے تلے اور قائدین چوہدری برادران کی قیادت میں متحد ہیں اور 11مئی کو چوہدری پرویز الٰہی اور میاں عمران مسعود کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ، اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران گجرات کے عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سیاسی و مذہبی شخصیت سید اظہرنقوی آف کاروانِ مالک اشتر کی زوجہ محترمہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں
گجرات (جی پی آئی)ممتاز سیاسی و مذہبی شخصیت سید اظہرنقوی آف کاروانِ مالک اشتر کی زوجہ محترمہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ، مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں موضع ادھوال کلاں میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل بروز بدھ صبح ساڑھے دس بجے ان کی رہائشگاہ عقب سویڈش کالج ادھووال دربار شاہ جمال میں ادا کی جائیگی ، جس میں ممتاز عالم دین مولانا محمد عباس قمی آف لاہور خطاب کریں گے ، دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ، مرحومہ کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین آغا مبارک علی موسوی نے پڑھائی ، اس موقع پر مولانا زمان حسینی ، مولانا سبطین سبزواری ، مولانا مختار نقوی ، مولانا ناظم جعفری ، مولانا مبارک موسوی ، مولانا اختر عباس ، مولانا انتظار مہدی ، سید ابرار شاہ ، سرفراز جعفری ، میر الطاف جعفری ، جواد حسین جعفری ، وقار ہیرا ، وسیم افضل جوڑا ، شجاعت زیب جوڑا ، سید مشکور شاہ ، سید تنویر شاہ ، حکیم عمر فاروق ، مصطفی صراف ، محمد وحید مرتضیٰ ، شاہد فیصل بینک ، سید کاظم شا ہ، سید اشتیاق شاہ ، سید نثار حیدر کاظمی ، عقیل کاظمی ، جابر کاظمی ، خادم علی خادم ، کفیل شاہ ، توصیف ، علی نثار ، عامر ،ذیشان ، ارسلان ، رضوان ، ادریس ، اسحاق بٹ ، وقاص بٹ ، افتخار ، علی شاہ ، عرفان بٹ ، افضال ، ابرار ، عمران بٹ ، امجد ، ذوالفقار حیدر ، سید ارشد مہدی ، باوا سید پرویز حیدر ، سید قمر زیدی ، سید عقیل شاہ گیلانی ، الطاف عباس کاظمی ، مولانا جاوید حسین ، سید شبر شاہ ، مولانا اشتیاق نقوی ، سید سیرت شاہ ، وقار شاہ ، چوہدری شیراز گوال ، علی اکبر شاہ ، محسن نقوی ، مرزا رضوان ، ریحان ، ناظم شاہ ، سید محمد علی نقوی ، سید آصف رضا نقوی و دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11 مئی کو صرف کارکردگی اور ترقی کی سائیکل چلے گی: چودھری پرویزالٰہی
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و قومی اسمبلی کے امیدوار چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ 11 مئی کو صرف کارکردگی اور پاکستان کی ترقی کی سائیکل چلے گی، ہمارا سیاسی ماٹو غریب اور عام آدمی کی خدمت ہے، پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے دوران ہماری شاندار کارکردگی اور عوامی خدمت کا مخالفین بھی اعتراف کرتے ہیں۔ وہ گجرات کے قریب لنگے میں انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ علاقہ میں ان کا نہایت والہانہ و پرجوش استقبال اور گل پاشی کی گئی، ہر طرف پاکستان مسلم لیگ کے پرچموں کی بہار تھی اور لوگ چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے حق میں زبردست نعرے بازی کرتے رہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چودھری ظہورالٰہی کی شہادت کے بعد گجرات اور منڈی بہائو الدین کے لوگوں نے ہمیں جو پیار دیا وہ ہم بھول نہیں سکتے، ان کی طرح ہم بھی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، بطور وزیراعلیٰ میں نے پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں فنڈز کے انبار لگا دئیے تھے، دیہات میں گیس، بجلی، صاف پانی کی فراہمی، سیوریج اور پکی سڑکیں تعمیر کیں، ہسپتالوں، سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے سکول، کالج، یونیورسٹیاں بنائیں ہر لحاظ سے ہمارا دور مثالی تھا، 1122، مفت تعلیم، مفت کتابیں، پٹرولنگ پوسٹوں کا قیام، چھوٹے گھروں اور ساڑھے 12 ایکڑ زمین پر ٹیکس کا خاتمہ، ہماری خدمت کی شاندار مثالیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ کسی وزیراعلیٰ نے صوبائی خزانے میں 100 ارب روپے سرپلس چھوڑے جبکہ شہباز شریف صوبے کو مقروض بنا کر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات یونیورسٹی کی طرح یہاں انجینئرنگ یونیورسٹی بھی بنانے کے علاوہ پورے ملک میں نئی یونیورسٹیاں بنائیں گے جہاں پر اصلی ڈگری دی جائے گی، دور دراز کے علاقوں میں ایسی تعلیم اور دیگر سہولتیں فراہم کریں گے کہ وہاں کے مکینوں کو بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، پانچ سال میں صوبے کو دیوالیہ کرنے والے اب حکومت کے صرف خواب ہی دیکھیں گے کیونکہ عوام ملک بھر میں ترقی و خوشحالی کا وہ عمل دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں جو ہم نے پنجاب میں کیا تھا اس کیلئے وہ سائیکل پر مہر لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم ہر سال نوکریاں دیں گے، خوشحالی اور امن و امان قائم کریں گے۔ قبل ازیں چودھری محمد سرور نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی کی عوامی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سٹیج پر چودھری جاوید اسلم، چودھری نثار، ڈاکٹر طاہر محمود، چودھری عرفان اسلم، صفدر سندھو، میاں مطلوب رضا، چودھری ریاست علی اور عطا محمد بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الحاج خان ملک اور چوہدری شوکت ملک کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر ممتاز شخصیات نے ان کی رہائشگاہ پر جا کر تعزیت کی
گجرات (جی پی آئی)رئیس اعظم صابوال الحاج خان ملک اور چوہدری شوکت ملک کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر ممتاز شخصیات نے ان کی رہائشگاہ پر جا کر تعزیت کی ، تعزیت کرنے والوںمیں چوہدری وجاہت حسین ، عظمت حسین سید ، محمد حنیف حیدری ، سید آصف رضا نقوی ، چوہدری جابر ملک ، چوہدری نواز ماچھیوال ، چوہدری یونس ماچھیوال ، ثناء اللہ ڈوگہ ، مشتاق مکیانہ ، اسلم چنڈالہ ، خادم علی خادم ، ڈاکٹررزاق احمد غفاری ، سجاد حسین بینک منیجر ، اعجاز ساروکی ، ارشد ساروکی ، علامہ محمد شاہد چشتی ، پیر سید زاہد صدیق شاہ ، عبدالمصطفی سیالوی و دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمانڈ چوہدری وجاہت حسین کے عظیم صاحبزادے چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں انتخابی مہم حلقہ این اے 104کے بڑی کامیابی کے ساتھ جاری ہے
گجرات (جی پی آئی)کمانڈ چوہدری وجاہت حسین کے عظیم صاحبزادے چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں انتخابی مہم حلقہ این اے 104کے بڑی کامیابی کے ساتھ جاری ہے ، گزشتہ روز چوہدری حسین الٰہی اور سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے کڑیانوالہ ، پھانپڑہ ، بھنگڑانوالہ ، کسب اور دیگر علاقوں کا انتخابی دورہ کیا ، بڑے بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ قائداعظم کے منشور سے آگاہ کیا ، کڑیانوالہ میں مہر محمد اصغر ، حاجی محمد افضل بٹ سابق ناظم ، بائو شہباز احمد بٹ ، پھانبڑہ گائوں میں نمبردار ارشد ، مہر ارشد نے انتخابی جلسوں کا اہتمام کیا ، جبکہ بھنگڑانوالہ میں یوسی بارو میں چوہدری محمد اعظم جاوید ، ماسٹر محمد ریاض ، قیصر اور اسلم کی طرف سے انتخابی جلسہ کا اہتمام کیا گیا ، جلسہ گاہ پہنچنے پر چوہدری حسین الٰہی اور چوہدری سعادت نواز اجنالہ کا مثالی استقبالی کیا گیا ، منوں پھول نچھاور کیے گئے اور ثابت کیا کہ کڑیانوالہ اور گرد و نواح کے علاقے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے گڑھ ہیں اور 11مئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی امیدوار حلقہ این اے 105اور میاں عمران مسعود امیدوار حلقہ پی پی 111نے چوک پاکستان میں انتخابی آفس کا افتتاح کیا
گجرات (جی پی آئی)سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی امیدوار حلقہ این اے 105اور میاں عمران مسعود امیدوار حلقہ پی پی 111نے چوک پاکستان میں انتخابی آفس کا افتتاح کیا جو کہ انتخابی آفس مرکزی انجمن تاجران گجرات کے سرپرست خان شبیر خان ، وائس چیئرمین محمد عالمگیر بوبی پہلوان اور جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر اور نائب صدر چوہدری اظہر اقبال کی زیر نگرانی کام کرے گا ، اور لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے منشور سے آگاہ کرے گا ، اس موقع پر فیصل احمد ڈوگر، عبدالقیوم خان ، رضوان بٹ ، محمد عمران ، محمد ندیم بٹ ، محمد امجد ڈوگرہ ، محمد عالمگیر بوبی پہلوان ، محمد جنید خان ، محمد شہروز خان ، امتیاز احمد راٹھور و دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری وجاہت حسین کی حلقہ میں کارکردگی مثالی ہے، حلقہ میں تعمیر و ترقی کی مثالیں قائم کیں ہیں
گجرات (جی پی آئی)چوہدری وجاہت حسین کی حلقہ میں کارکردگی مثالی ہے، حلقہ میں تعمیر و ترقی کی مثالیں قائم کیں ہیں اور آئندہ بھی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا لوگوں کی محبت حاصل کرنے کیلئے حلقہ میں آیا ہوں ، اور آپ کا پیار و خلوص دیکھ کر دل بے حد خوش ہوا ہے ، مخالفین کو بتا دینا چاہتا ہوں حلقہ میں آج بھی ظہور الٰہی شہید کا پیار لوگوں ے دلوں میں زندہ ہے ، ان خیالات کا اظہار چوہدری حسین الٰہی نے کیا وہ گزشتہ روز ، کڑیانوالہ ، پھانبڑہ ، بھنگڑانوالہ میں بڑے بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ 5سال لوگوں کی خدمت کروں گا اور آئندہ اپنی خدمت اور کارکردگی کی بدولت ووٹ حاصل کروں گا ، حلقہ میں تعلیم بے روزگاری ، بنیادی سہولیات کی فراہم اہم اقدامات کریں گے ، سکول ، کالجز بنائیںجائیں گے تعلیم عام ہو گی تو ہر گھر کے افراد کو نوکریاں ملیں گی اور نوکریاں ملنے پر روٹی ، کپڑا اور مکان کوقد ہی ملتے جائیں گے ، میں سیاست میں آنے کے بعد محنت کروں گا اور کبھی بھی ظہور الٰہی شہید کے نام کو داغ نہیں لگنے دوں گا ، بزرگوں کی دعائیں اور نوجوانوں کی محنت میرے ساتھ ہو گی تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں گجرات شہر کو بدلنے سے روک نہیں سکتی ، انشاء اللہ 11مئی کو سائیکل پر مہریں لگا کر مسلم لیگی امیدواروں کو کامیاب بنائیں ہم 11مئی کے بعد کام کر کے آپ کے پیار اور خلوص کا جواب ڈبل دینگے ، سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے کہا کہ ہمیشہ پارٹی کے مفاد کیلئے کام کیا ہے ، حلقہ میں تعمیر و ترقی کے خواب کو پوار کیا ہے ، حلقہ کا ہر فرد میرے لیے باعث عزت ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین ڈرامے کرتے ہوئے لوگوں سے ہمدردیاں حاصل کر رہے ہیں ، اور دونوں پارٹیوں پر قبضہ جمائے رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ، عوام 11مئی کو انہیں عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ، اس موقع پر چوہدری مسعود ، مرزا عمران بیگ ، حاجی محمد افضل بٹ ، بائو شہباز احمد ، نمبردار ارشد ، مہر ارشد ، چوہدری عبدالجبار بالی ، چوہدری محمد اعظم جاوید ، ماسٹر محمد ریاض ، چوہدری عبدالرحمن سرائے ڈھنگ ، چوہدری محمد محسن آف سرائے ڈھنگ ، چوہدری شمشاد شبر آف نت ، محمد عثمان و دیگر افراد بھی ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رئیس اعظم صابووال الحاج خان ملک کی ہمشیرہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا آج منعقد ہو گی
گجرات (جی پی آئی)رئیس اعظم صابووال الحاج خان ملک کی ہمشیرہ محترمہ جو گزشت روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں ، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا آج صبح گیارہ بجے صابووال میں ادا کی جائے گی ، دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی پی 118 میں مونس الٰہی کے حق میں آزاد امیدوار شوکت نواز لالیکا دستبردار ہو گئے
گجرات (جی پی آئی) منڈی بہائو الدین سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 118 سے آزاد امیدوار شوکت نواز لالیکا آف بار موسیٰ نے پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما اور اس حلقہ سے امیدوار مونس الٰہی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان بار موسیٰ میں ایک بڑے اجتماع میں کیا جس میں سابق تحصیل ناظم ملکوال حاجی ارشاد اور چودھری یار محمد کے علاوہ ان کے سینکڑوں سپورٹر اور کارکن موجود تھے۔ چودھری شوکت نواز نے یہ فیصلہ ساجد احمد خان بھٹی، چودھری محمد نواز لالیکا، لیاقت علی بھٹی، خالد پرویز سندھو اور پاکستان مسلم لیگ کے دیگر رہنمائوں کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تمام ساتھیوں سمیت مونس الٰہی کے حق میں بھرپور مہم چلائیں گے اور ان کا مکمل طور پر ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقہ سے ان کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے اس علاقہ اور غریب اور عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جو کام کیے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی اور کوئی بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں یونین کونسل 47حاجی فیاض عالم کے زیر اہتمام خواتین کی عظیم الشان کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا
گجرات (جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں یونین کونسل 47حاجی فیاض عالم کے زیر اہتمام خواتین کی عظیم الشان کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ، جس کی مہمان خصوصی بیگم نیلو فر مختارتھیں ، جبکہ ان کے ہمراہ عفت ممتاز و دیگر خواتین راہنما تھیں ، محلہ آمین آباد پہنچنے پر خواتین کا بھرپور استقبال کیا گیا ، خواتین کو پیپلز پارٹی کے ترنگے پرچم والے ڈوپٹے پیش کیے گئے اور مہمانوں پر پھول نچھاور کیے گئے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیگم نیلو فر مختار نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے ، اور یہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے قائم کی گئی ، ذوالفقار علی بھٹو شہید نے جس مشن کی بنیاد رکھی ، محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس مشن کو آگے بڑھایا اور آصف علی زرداری نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانے کے سلسلہ میں شبانہ روز کام کیا اور گراں قدر خدمات سرانجام دیں ، ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا گیا ، ملک کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے ضروری ہے کہ پیپلز پارٹی کو کامیاب بنایا جائے اور عوام کے ووٹون سے ہی پیپلز پارٹی کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ چوہدری احمد مختار اور زاہد حسین سلیمی کی کامیابی کیلئے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، بیگم عفت ممتاز شاہ نے کہا کہ جس طرح پہلے پیپلز پارٹی کو کامیاب بنایا گیا تھا ، اب بھی ضرورت ہے کہ اسی تندہی کے ساتھ کام کیا جائے اس موقع پر حاجی فیاض عالم ، چوہدری منیر ، محمد بشیر ، تنویر بھٹی ، اصغر خان ، اصغر بٹ ، خادم حسین ، محمد اقبال ، شیخ شفیق ، محمد ولایت ، ملک شہباز ، عبدالغنی ، محمد لطیف ، محمد اشرف ، ملک شہباز ، ملک ممتاز و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یو سی 58 زیب کالونی میں پاکستان تحریک انصاف امیدوار حلقہ پی پی 111 چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت اکٹھ ہوا
گجرات (جی پی آئی)یو سی 58 زیب کالونی میں پاکستان تحریک انصاف امیدوار حلقہ پی پی 111 چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت اکٹھ ہوا ۔ اکٹھ کا اہتمام سہیل انور بٹ ، ریاض بٹ ، سحل بٹ ، شازل بٹ ،شیخ عاصم فیاض ، ظفر بھٹی ، عرفان چاند بٹ ، علی شاہ ، قائم شاہ و دیگر نے کیا ۔ امید وارحلقہ پی پی 111 پاکستان تحریک انصاف چوہدری سلیم سرور جوڑا نے حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کی سرگرم رکن رخسانہ سہیل بٹ کی کمی محسوس ہو رہی ہے ، مرحومہ نے پاکستان تحریک انصاف کا پرچم اس وقت بلند کیا جب اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے حکمران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو کچھ نہیں سمجھتے تھے ۔ اگر آج ہماری بہن زندہ ہوتی تو وہ دیکھ کر بہت خوش ہوتیں کہ پاکستان تحریک انصاف صرف ایک تحریک نہیں بلکہ سونامی بن چکا ہے جو ان لیٹروں کو اپنے ساتھ بہا لیجائیگا ۔ انہوںنے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ تبدیلی آئیگی میں کہتا کہ تبدیلی آئیگی نہیں بلکہ آ چکی ہے ۔ 11 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کا دن اور ان چور ، لیٹرے حکمرانوں کا یوم حساب ہو گا ۔ آپ لوگوں سے التماس ہے کہ 11مئی کو گھروں سے ضرور نکلیں اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو وزیر اعظم بنا کر اس ملک کی تقدیر بدلیں ۔ اس موقع پر صدر تحصیل گجرات پاکستان تحریک انصاف عرفان سلیم بٹ نے کہا کہ ٹھیک 4 دن ایک جنگ شروع ہونے والی ہے ، ایک طرف وہ لو گ ہیں جنہوںنے میرے ملک کے بچوں سے روٹی کا آخری نوالہ تک چھین لیا ۔ اور دوسری طرف عمران خان جو تبدیلی کا پرچم لیکر بڑھ رہے ہیں اب یہ آپ لوگوں پر منحصر ہے کہ آپ کس کا ساتھ دیتے ہیں ۔ ہم اس سسٹم کو بدلنے کیلئے نکلے ہیں ۔ اس غلاظت سے اٹی ہوئی راہ کو مت چنیں بلکہ ایک روشن پاکستان کی بنیاد رکھ کر تبدیلی لائیں اور عمران خان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو وزیر اعظم بنائیں ۔ نئے پاکستان کی منزل زیادہ دور ۔ تکمیل پاکستان میں اپنا کردار ادا کریںکیونکہ انقلاب ہماری راہ دیکھ رہا ہے ۔ اس موقع پرچوہدری اختر جوڑا ، ہاشم زیب جوڑا و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یو سی 58 چوہدری کلیم جوڑا کی رہائشگاہ پر چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت اکٹھ ہوا
گجرات (جی پی آئی)یو سی 58 چوہدری کلیم جوڑا کی رہائشگاہ پر پاکستان تحریک انصاف کے امید وار حلقہ پی پی 111 چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت اکٹھ ہوا ۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امید وار حلقہ پی پی 111 چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ اب تبدیلی کا وقت آ چکا ہے ، عوام 11 مئی کو گھروں میں بیٹھنے کی بجائے ، اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کاسٹ کریں ۔ اگر دوبارہ وہی لیٹرے اقتدار میں آ گئے تو یہ نظام کبھی ٹھیک نہیں ہو گا ، نظام کو بدلنے کیلئے ہمیں عمران خان کو کامیاب کرانا ہو گا ۔ جو لوگ ووٹ خرید رہے ہیں وہ عوام کی بہتری کیلئے کبھی کچھ نہیں کر سکیں ، بلکہ وہ اپنے اپنے عزیز و اقارب کا سوچیں گے ۔ تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف عرفان سلیم بٹ نے اپنے انتخابی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سہانے خواب عوام کو دیکھانے نہیں آئے بلکہ اس ملک اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے عمران خان کا پیغام لیکر آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان روشنی کی کرن ہیں ، اور ہمیں انہیں کامیاب کرانے کیلئے اور تبدیلی لانے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگانی ہو گی ۔اس موقع چوہدری اختر جوڑا ، ہاشم زیب جوڑا،معین مسعود جوڑا ، عمر شاہجہان جوڑا ، جمال جوڑا ، چوہدری مقبول جوڑا ، اقبال جوڑا ، خالد جاوید جوڑا ودیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں اربوں روپے کی گرانٹ ملنے پر جیتنے بھی ترقیاتی کام کروائے ہیں، وہ کسی سے چھپے نہیں ہیں:حاجی ناصر محمود
گجرات (جی پی آئی)گجرات کے سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود نے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم ، اور این اے 105کے امیدوار چوہری مبشر حسین ، پی پی 111کے امیدوار حاجی عمران ظفر کی کارنر میٹنگوں میں مختلف یونین کونسلوں کے وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اللہ کی مہربانی سے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے 5سال کے دور میں اپنے شہر گجرات میں اربوں روپے کی گرانٹ ملنے پر جیتنے بھی ترقیاتی کام کروائے ہیں ، وہ گجرات کے شہریوں سے چھپے ہوئے نہیں ، انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائدین پر تنقید کرنے والوں کو کہا کہ اب تو پنجاب کا بچہ بچہ ان کا مذاق اڑا رہا ہے کہ آپ 5سال میں صرف اپنے بچے کو جیل کی ہوا سے بچانے کیلئے PPPکی گود میں جا کر بیٹھ گئے ہیں اور بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ ، کرپشن ، لوٹ مار بھی پنجاب کی حکومت پر ڈال رہے تھے حاجی ناصر محمود نے کہا کہ چوہدری برادران جو کہ جھوٹے وزیر اعظم بھی بنے تھے آج گجرات کی عوام سابقہ وفاقی وزیر بجلی ، اور چوہدری برادران سے پوچھ رہی ہے کہ آپ نے اپنے 5سال کے دور میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ ، گیس بند ، سی این جی پمپوں پر لمبی لمبی قطاریں ، ہر دوسرے روز مہنگائی ، پی آئی اے ، ریلوے ، سٹیل مل اور دیگر ادارے تباہ و برباد کر کے یہ عوام کو تحفظ دیا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 11مئی کو پورے پاکستان میں اور ضلع گجرات میں اسی عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ان ظالموں سے ووٹوں کے ذریعے بدلہ لے کر مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ، اور میاں نواز شریف ہی اسی ملک کو ان بحرانوں سے نجات دلوائیں گے انشاء اللہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں اگر کوئی حکمران حقیقی معنوں میں ملک کی خدمت اس کے تمام درپیش مسائل کو حل کرنے کا جذبہ رکھتا ہے
گجرات(جی پی آئی)پاکستان میں اگر کوئی حکمران حقیقی معنوں میں ملک کی خدمت اس کے تمام درپیش مسائل کو حل کرنے کا جذبہ رکھتا ہے تو وہ اس وقت مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف ہیں ، ان خیالات کا اظہار PP111کے امیدوار حاجی عمران ظفر نے گجرات کی مختلف یونین کونسلوں سے آتے ہوئے ممبران سے اپنے آفس میں ایک میٹنگ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ آج آپ سب مسلم لیگ ن کے راہنمائوں کو اس بات کا عہد کر لینا کہ گجرات میں PP111کے امیدوار حاجی عمران ظفر ، این اے 105کے امیدوار چوہدری مبشر حسین کو 11مئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواینگے ، انہوں نے کہا کہ 11مئی کو پورے ملک میں کہیں بھی نہ تیر ، سائیکل اور بلا نظر آئے گا ، صرف شیر ہی شیر ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانچ سال تک قومی خزانہ سے لوٹ مار کر کے تجوریاں بھرنے والوںنے تجوریوں کے منہ کھول دئیے ہیں :یاورعباس
گجرات(جی پی آئی)پانچ سال تک قومی خزانہ سے لوٹ مار کر کے تجوریاں بھرنے والوںنے اب الیکشن جیتنے کے لیے تجوریوں کے منہ کھول دئیے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 110یاورعباس نے انتخابی مہم کے دوران مختلف گائوں سے کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ عوام جاگ جائیں عارضی مفاد کی خاطر پانچ سال کے لیے کرپٹ لوگوں کو منتخب نہ کریں۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں کی مجبوریاں خریدی جارہی ہیں اور عوام کوجھوٹے سنہری خواب کے جال میں پھنسایا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم ثابت قدمی سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور انشاء اﷲ ہم ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ انہوںنے گزشتہ روز گاکھڑا ، کنگ چنن ، خان والی اور چک وسن میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوںنے کہاکہ حلقہ پی پی 110کے عوام کے ساتھ ہمیشہ زیادتی ہوتی رہی ۔ یہاں کے لوگوں کو بیروزگاری ، غربت اور مہنگائی سے نجات دلانے کی بجائے غنڈوں اورقبضہ گروپوں کو عوام پر مسلط کر کے حکمرانی کرنے کی کوشش کی گئی ۔انہوںنے مزید کہا کہ بعض امیدوارانتخابی ضابطہ اخلاق کی ورزی کرتے ہوئے بینرز بھی لگارہے ہیں ۔ریٹرننگ افسران کو بے تحاشا اخراجات اور بینرز آویزاں کرنے کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یو سی 50 کی برادریوں نے پاکستان تحریک انصاف کے امید وار حلقہ پی پی 111 کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا
گجرات(جی پی آئی)یو سی 50 کالرہ کلاں کی سندھو برادری ، سدھڑ برادری ، ساہی برادری ، مہر برادری نے پاکستان تحریک انصاف کے امید وار حلقہ پی پی 111 کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے ،اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ شمولیت کی تقریب کا اہتمام امجد ساہی ، عارف رمضان ساہی ، محمد ریاض سدھڑ ، محمد ادریس وڑائچ ، بلال احسان وڑائچ ، زیب رضا وڑائچ ، سرفراز چاند ، انکل توصیف ، محسن ریاض نے کیا ۔ انتخابی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے امید وار حلقہ پی پی 111 چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ آج یو سی 50 کالرہ کلاںکی برادریوں کی حمایت پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ کالرہ کلاں کے لوگ جس طرح میرے ساتھ پیار ، محبت کا اظہار کر رہے ہیں میں انکو یقین دہانی کراتا ہوں کہ میں11 مئی کے بعد انکے پیار سے بڑھ کر انکی خدمت کر کے ثابت کرونگا کہ میں چوہدری سرور جوڑا مرحوم کا بیٹا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں سونامی آ چکا ہے ، گجرات کے عوام پورے ملک کے عوام کی طرح تبدیلی چاہتے ہیں ، اور انشاء اللہ تعالیٰ وراثتی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو گا ۔ اس موقع پر عرفان سلیم بٹ نے کہا کہ تبدیلی آئیگی نہیں بلکہ آ چکی ہے ۔نواز ساہی نے کہا کہ اب عوام جھوٹے وعدے کرنے والوں کو مسترد کر دینگے ۔ قبل ازیں چوہدری سلیم سرور جوڑا جب کالرہ کلاں پہنچے تو انکا تاریخی استقبال کیا گیا ، آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیپ ٹاپ ، سولر بلب ، تقسیم کرنے سے نوجوانوں کا ضمیر نہیں خرید جا سکتا:چوہدری سلیم سرور جوڑا
گجرات( جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی111 گجرات کے امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ ، سولر بلب ، تقسیم کرنے سے نوجوانوں کا ضمیر نہیں خرید جا سکتا۔ حکومت وقت کا فرض عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ، روزگار فراہم کرنا ہے ۔ مگر 33 سال اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعتوں نے لوٹ مار ، کرپشن ، نوکریاں فروخت کرنے اور خود اور اپنے خاندان کے لوگوں کو نوازنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گلزار مدینہ روڈ ، گلشن کالونی ، محلہ خواجگان ، محلہ وحدت آباد ، گڑھی شاہدولہ ، علی پورہ میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تحصیل صدر عرفان سلیم بٹ ، اختر جوڑا ، نعمان جوڑا ، خالد جاوید جوڑا اور علاقہ کے معززین نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ آرائیں برادری ، شیخ برادری ، جٹ برادری ، گجر برادری ، راجپوت برادری ، چیمہ خاندان نے چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر تحصیل صدر عرفان سلیم بٹ ، چوہدری اختر جوڑا ، چوہدری خالد جاوید جوڑا ، نعمان جوڑا ، ہاشم زیب جوڑا ، اور علاقہ کی معززین بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ ن لیگ ، پیپلز پارٹی ، ق لیگ 5 سال اقتدار کے مزے لوٹتی رہی کسی نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات نہیں کیے اور 33 سال اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے بھی عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا اب وقت آ گیا ہے ہم سب ملکر ان کا احتساب اپنے قیمتی ووٹ سے کریں ۔ انہوںنے کہا کہ 11 مئی الیکشن کا نہیں بلکہ نئے پاکستان کا دن ہے ۔ چیئرمین عمران خان پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ہم سب کو ملکر وہ پاکستان بنانا ہو گا جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا ۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ میں نے کبھی سیاستدانوں سے ذاتی مفاد حاصل نہیں کیا ۔ میرا مشن والد مرحوم چوہدری محمد سرور جوڑا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آج گجرات میں 20سے 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور بڑے بڑے دعوے کرنیوالوں نے گجرات کو بھی اندھیرے میں ڈبو دیا ہے ۔ انشا ء اللہ تعالیٰ اہل گجرات کو روشنی کی طرف تحریک انصاف لیکر جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
8 مئی کو PTIکے چیئرمین عمران خان جی ۔ ٹی ۔ ایس چوک میں اہل گجرات سے تاریخی خطاب کرینگے :عرفان سلیم بٹ
گجرات( جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف تحصیل گجرات کے صدر عرفان سلیم بٹ نے کہا ہے کہ 8 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جی ۔ ٹی ۔ ایس چوک میں اہل گجرات سے تاریخی خطاب کرینگے ۔ نئے پاکستان کے خواہشمند ، ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ، بیروزگاری کے خاتمے اور سابق ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے نوجوان اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ جی ۔ ٹی ۔ ایس چوک آئیں ۔ انہوںنے کہا کہ 8 مئی کو 2:30 عمران خان خطاب کرینگے ۔ عرفان سلیم بٹ نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ ISF ، یوتھ کے کارکنان عوام کیساتھ ملکرعمران خان کا تاریخی استقبال کرینگے ۔ انہوںنے کہا کہ 8 مئی کو گجرات کی سیٹوں کا فیصلہ ہو جائیگا ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں حق سچ کا قافلہ منزل پر پہنچ کر دم لے گا ۔ ظالم قوتوں کے دوران فیصلہ کن مرحلہ آن پہنچا ہے ۔ گجرات میں تاریخی ساز جلسہ ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیٹروں کے کرتوتوں کی سزا قوم کو مل رہی ہے:الحاج محمد افضل گوندل
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 105 کے امید وار الحاج محمد افضل گوندل نے کہا ہے کہ لیٹروں کے کرتوتوں کی سزا قوم کو مل رہی ہے ۔ روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگانے والوں اور جنگلہ بس سروس بنانے والوں نے ملک کو 50سال پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ کرپشن کے ریکارڈ بنانے والے حکمران کو ووٹ مانگنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ، بغداد کالونی ، کالرہ لوکڑی ، چیمہ کالونی ، چاہ ترہنگ ، گڑھی شاہدولہ اور گنجاہ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چوہدری پرویز اقبال ، تنویر گل ، احمد ندیم گجر ، اشرف چدھڑ ، مہر آصف سلیمی و دیگر انکے ہمراہ تھے ۔ انہوںنے کہا کہ اقتدار کیساتھ ہی ایک دوسرے کے ترجمان ہو سکتے ہیں ۔ انکی بوکھلاہٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام کی قسمت کا فیصلہ ہونے والا ہے ۔ عوام میثاق جمہوریت پر عمل کرنیوالوں کو مسترد کر دینگے ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف ہی ملکی مسائل حل کر سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف خواتین کی جنگ لڑ رہی ہے:بیگم الحاج محمد افضل گوندل
گجرات( جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ضلع گجرات کی راہنما بیگم الحاج محمد افضل گوندل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خواتین کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ اور عمران خان قائد اعظم اور علامہ اقبال کے بعد واحد امید ہیں جو ملک کو اچھی سمت پر لیجانا چاہتے ہیں ، خواتین انکا ساتھ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بغداد کالونی ، پنڈی حسنہ ، ڈنڈے مار ، کالرہ ، گلشن کالونی اور دیگر علاقوں میں خواتین کی کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر بیگم چوہدری سلیم سرور جوڑا ، بیگم حسن جوڑا ، بیگم ارشاد انور نے بھی خطاب کیا ۔ بیگم سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی پاکستان تحریک انصاف ہی لا سکتی ہے ۔ قوم خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے دیانتدار قیادت منتخب کرے ۔انہوںنے کہا کہ 11 مئی کو خواتین بلے کے نشان پر مہر لگا کر افضل گوندل ، چوہدری سلیم سرور جوڑا کو کامیاب کرائیں اور گجرات میں شرافت کی سیاست کو فروغ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رضا متہ کو ووٹ تو میں دے دو لیکن عباس کو میں کیا جواب دونگا میرے سامنے عباس کا الم آجاتا ہے :پیر سیدفضل حسین شاہ
گجرات(جی پی آئی)رضا متہ کو ووٹ تو میں دے دو لیکن عباس کو میں کیا جواب دونگا میرے سامنے عباس کا الم آجاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہا رگزشتہ روز پیر سیدفضل حسین شاہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ رضا متہ نے میرے پاس بھیجے کہ ووٹ مجھے دیں میں نے انہیں کہا کہ میں اس کے خلاف نہیں ہوں میرے اس کے والد سے اچھے مراسم تھے لیکن میں جب بھی اسے ووٹ دینے کا سوچتا ہوںتو میر ے سامنے عباس کا الم آجاتا ہے وہ مجھے منہ کرتا ہے میں اگر اسے ووٹ دے دو تو عباس کو کیا جواب دونگا جس نے حسین کے نانا کی ولادت کا جشن منانے والوں پر تشدد کیا ان پر فائرنگ کی میں کیسے بھول جائو کہ حسین کے نانا کی ولادت پر پکنے والے لنگر کی دیگوں کو زمین پر گرادیا جو بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتا ہے وہ تو لنگر کا ایک دانا بھی نیچے نہیں گرنے دیتا تو پھر کیسے اسے ووٹ دے دو جس نے حسین کے نانا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد منانے والوں کی دیگوں کو زمین پر گرادیا انہیں ٹھڈے مارے میں کیسے بھول جائو اور آپ بھی کیسے بھول سکتے ہیں وہ دن جس دن اس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے والوں کو مارا اور پھر بے دردی کے ساتھ تشدد کیا اور ان پر فائرنگ کی آپ دیکھے گے کہ کوئی بھی فرد اسے ووٹ نہیں دیگا جو ذرا سا بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہے کیا آپ منگووال کا وہ واقعہ بھول گئے ہیں جس میں کوئی انسان ایسا کام نہیں کرسکتا انشاء اللہ وہ جیت تو کبھی بھی نہیں سکتا لیکن اس سے اپنی نفرت کا ثبوت دینے کے لئے اسے کوئی بھی ووٹ نہ دیں تاکہ اسے یہ پتہ چل جائے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم او ر آل محمد کو نہ ماننے والے کی قدر نہ اس جہان میں ہے نہ اس جہان میںمیری اپیل ہے آپ سے کہ میں اور میرا خاندان میرے ساتھی اسے ووٹ نہیں دینگے آپ بھی اس کوووٹ نہ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں گجراتیوں اور گجرات کی جماعت کو دبانے کے لئے ن لیگ نے ہر حربہ استعمال کیا :چوہدری مونس الٰہی
گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الہی امیدوار پی پی 110نے گزشتہ روزجامو بولہ، چک ڈھلو،دالیہ،کاہنہ،دھروڑکے ،جبو کے ،جھیورانوالی ودیگر موضع میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں گجراتیوں اور گجرات کی جماعت کو دبانے کے لئے ن لیگ نے ہر حربہ استعمال کیا لیکن ہمیشہ کی طرح ہر بار مسلم لیگ ق ابھر کر سامنے آئی رائے ونڈ کا ہمیشہ مقابلہ گجرا ت سے ہوا ہے ان کی ہمیشہ کوشش رہی کہ گجرات حکومت میں نہ پہنچ سکے لیکن گجرا ت کے عوام کی دعائوں سے ووٹوں سے وہ پنجا ب میں اور وفاق میں پہنچے ہیں انشاء اللہ اس دفعہ بھی آپ نے ہمیں اتنے ووٹ دینے ہیں کہ رائے ونڈ میں بیٹھے مخالفین کئی ہفتوں تک سو نہ سکیں گے ن لیگ کی کارکردگی آپ گجراتیوں کے سامنے ہیں اور آپ کی اپنی جماعت مسلم لیگ ق کی کارکردگی بھی آپ کے سامنے ہیں ہم نے جو کام بھی کئے وہ بھی آپ لوگوں کے سامنے ہیں جن کی مثال تو مخالفین بھی دیتے ہیں اس موقع پر چالیس سال پرانے پیپلز پارٹی کے جانثا ساتھی سید اقبال حسین شاہ ،چوہدر فیاض احمد،راجپوت برادری،خاصے کے برادری اور وڑائچ برادری کے سرکدہ افراد نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی چوہدری مونس الہی نے مسلم لیگ ق میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا کہ آپ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ہم آپ نے جس موقع پر ہمارا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے ہم آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اس مو قع پر پیر سید وقار حسین گیلانی، امجد اقبال بٹ،چوہدری یوسف ساروچک،چوہدری جاوید اقبال ماجرہ، چوہدری اورنگزیب ماجرہ،چوہدری عرفان اکبر، چوہدری اکرام،سید افتخار حسین شاہ،چوہدری اصغر ڈھلو،چوہدری غلام رسول،چوہدری محمد ریاض سابقہ کونسلر،چوہدری سرور سابقہ کونسلر،چوہدری حنیف ممبر،چوہدری شوکت علی ممبر،چوہدری بشیر احمد،چوہدری ثناء اللہ نمبردار،چوہدری عظمت اللہ وڑائچ،چوہدری اظہر وڑائچ،چوہدری مختار گوندل،چوہدری الیاس گوندل،چوہدری مہندی خاں چھتہ والا،چوہدری خالد عمران وڑائچ،چوہدری افتخار احمد ،چوہدری محمد رفیع،سید اقبال، چوہدری نذر محمد،طارق محمود سابقہ کونسلر،عطاء محمد سابقہ کونسلر،افضل بھٹو خاصے کے،محمد حسین تارڑ،رفاقت علی،اظہر فاروق،افتخار احمد وڑائچ،اکرم خاصے کے، ذیشان خاصے کے،تصدق علی کے علاوہ کثیر تعداد موجود رہی۔