نیویارک(جیوڈیسک)نیویارک این جی ٹی امریکی ریاست ایلی نوا ئے سے تعلق رکھنے والے بچے نے صرف پانچ سال کی عمر میں دنیا کے ذہین ترین افراد کی تنظیم مینسا) MENSA) کی رکنیت حاصل کرتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے۔
ذہانت عمر کی محتاج نہیں۔ 147 آئی کیو لیول کے مالک گس ڈورمین نامی بچے کو نہ صرف پیریاڈک ٹیبل ( Periodic Table ) میں موجود تمام کیمیائی عناصر اور دنیا کے تمام ممالک کے نام زبانی یاد ہیں۔
بلکہ وہ ان ممالک کے جھنڈوں کی پہچان بھی رکھتا ہے۔غیر معمولی یاداشت کے مالک ننھے گس ڈورمین کی ذہانت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے اٹھارہ ماہ کی عمر میں اخبارپڑھنا شرو ع کردیاتھا اور پانچ سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے وہ جاپانی زبان بھی روانی سے بولنے لگا۔
واضح رہے کہ گس ڈورمین دنیا کا پہلا کم عمر ذہین ترین بچہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل دو اور تین سال کے بچے بھی اپنے شاندار آئی کیو لیول اور بے مثال ذہانت کی بدولت مینسا کلب میں شمولیت حاصل کرچکے ہیں۔