(جیو ڈیسک)کراچی حمزہ قتل کیس کے ملزم شعیب کو عمر کے تعین کیلئے آج سات رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔میڈیکل بورڈ شعیب کے مختلف حصوں کے ایکس۔ریز اور ٹیسٹ لے گا جس کے بعد ملزم شعیب کی عمر کا تعین ہوسکے گا۔
میڈیکل بورڈ کی سربراہی ڈاکٹر فرحت مرزا کررہے ہیں جبکہ دیگر ممبران میں ڈاکٹر حامد پڈیار،ڈاکٹر قمر السلام،ڈاکٹر شاکر،ڈاکٹر عتیق،ڈاکٹر مظفر صدیقی اور کنوینر ڈاکٹر توفیق احمد شامل ہیں۔