آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ پاکستان اسٹیل اور پی ڈبلیو ڈی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
Posted on May 7, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اپنی آخری منزل کی طرف گامزن ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں پاکستان اسٹیل نے مد مقابل لیاری برادرز کو 2-0سے شکست دیدی جبکہ لیاری برادرز کی ٹیم کوئی بھی گول اسکور نہ کرسکی کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف میں پاکستان اسٹیل نے اپنے کھیل میں بہتری پیدا کی۔
یکے بعد دیگرے حملے شروع کردیئے جسکے نتیجے میں ان کے کھلاڑیوں محمد آصف اور عبدالوہاب نے ایک ایک گول اسکور کیااس میچ کے مہمان خصوصی صدر امتیاز اسپورٹس فٹ بال کلب اشفاق رضوی تھے جبکہ سنیئر نائب صدر غلام جیلانی اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے وائس چیئر مین عبدالعزیز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے ایک اور سیمی فائنل میں پاک پی ڈبلیو ڈی نے ایک سخت مقابلے کے بعد آل برادرز ملیر کو 1-1سے برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3سے زیر کردیا۔
فاتح ٹیم کے حبیب جبکہ آل برادرز کے عادل نے گول کئے اس میچ کے مہمان خصوصی ینگ مسلم فٹ بال کلب اورنگی ٹائون کے روح رواں محمد ذاکر خان تھے جن کا دونوں ٹیمیں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے محمد ذاکر خان نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ان میچوں کو نیشنل ریفری جاوید بنگش،ذاہد علی اور اسد محمود نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض غلام فاروق اور شیر افضل نے انجام دیئے۔