میڈرڈ ٹینس ، نکولس المیگرو نے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی

Madrid Tennis

Madrid Tennis

میڈرڈ(جیوڈیسک)سپین کے نکولس المیگرو اور ان سیڈڈ جرزی جانووکس میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رانڈ میں پہنچ گئے جبکہ امریکہ کے سیم کیوری پہلے ہی رانڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔سپین کے شہر میڈرڈ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے رانڈ میں امریکہ کے سیم کیوری کو پولینڈ کے جرزی جانووکس سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جیرزی نے سکس سیڈڈ کیوری کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ چار سے زیر کیا۔مینز سنگلز کے ایک اور میچ میں سپینش سٹار نیکولس الماگروکو جرمن حریف کے خلاف اس وقت کامیابی ملی ، جب دوسرے سیٹ کے آغاز ہی میں جرمنی کے ٹوبیس کو انجری کے باعث ریٹائر ہو کر کورٹ سے باہر جانا پڑا۔